30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نہ پڑھیں نہ تجدید نکاح شرم سے کریں اور مرجائیں تو مسلمان ایسوں کی میت میں جائیں اور قبرستان میں دفن کریں یا نہیں؟ بینوا تو جروا
الجواب:
وہ لوگ سخت اشد کبیرہ کے مرتکب ہوئے،موردغضب جبارہیں،مستحق نار ہیں،مستحق لعنت پر وردگارہیں،مگرا تنی بات پر صاف حکم کفر ان پر نہیں ہوسکتا،اگر مرجائیں تو ان کے ساتھ اسلامی برتاؤ فرض ہوگا ہاں اگر کوئی خاص مکالمہ ایسا تھا جس پر یہ جواب دینا موجب کفر ہو تو اس کا ذکر سائل نے نہ کیا۔والله تعالٰی اعلم
مسئلہ ۳۲:از درنگر دایا مہسانہ گجرات گاڑیکے دروازہ بنجارہ چاندا ر سول کے پاس والا مکان مسئولہ عبدالرحیم احمد آبادی ۲۲ رمضان المبارك ۱۳۳۹ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ سیدالاولین والآخرین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم پر الزام لگانا اور ان کو اپنے جیسا جاننا کفر ہے یا نہیں؟ تفصیل اس کی یہ ہے کہ جو وقت زید وعمر میں جھگڑا ہوا،عمرو نے زید کے پاس ایك رقعہ بھیجا جس کی نقل یہ ہے،قولك مجھ کو اس کا مطلق رنج نہیں،اقوال یہ بات تو سراسر غلط ہے کیونکہ سب وشتم اور برا کہنے سے مانند مقناطیس کے جس طرح لوہے میں اثر پیداکرتاہے اسی طرح دل پر اثر ہوجاتاہے،خواص ہوں یا عوام،نبی ہویا ولی سب کے دل پر غم تو ضرور سرایت کرتاہے،دیکھئے ہمارے پیشوا فخر عالم محمد مصطفی صلی الله تعالٰی تعالٰی علیہ وسلم کو کفا ر قریش کی ایذا دہی وطعن زنی کی وجہ سے دل پر غم وحزن کا صدمہ ازحد پہنچا تھا ہر وقت غم کی تسلی کے لیئے الله جل شانہ نے وقتا فوقتا جبریل علیہ السلام کی معرفت نازل فرمایا،جیسے قرآن مجید میں فرماتاہے:
|
"وَ اصْبِرْ وَمَا صَبْرُکَ اِلَّا بِاللہِ وَلَا تَحْزَنْ عَلَیۡہِمْ وَلَا تَکُ فِیۡ ضَیۡقٍ مِّمَّا یَمْکُرُوۡنَ ﴿۱۲۷﴾"[1]۔ |
اور اے محبوب تم صبر کرو اور تمھارا صبر الله ہی کی توفیق سے ہے اور ان کا غم نہ کھاؤ اور ان کے فریبوں سے دل تنگ نہ ہو۔(ت) |
اب فرمائیے یہ الفاظ کفریہ ہے یا نہیں؟ بینوا تو جروا(بیان فرمائے اجر پائے۔ت)
الجواب:
سوال کی تفصیل سائل نے تحریر کی اس کے دیکھنے سے یہ الزام ثابت نہیں ہوتے کہ اس نے معاذ الله حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم پر الزام رکھنا چاہا،یا عیاذا بالله حضور کو اپنے جیسا جانا،والله تعالٰی اعلم۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع