30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الله عزوجل پناہ دے اور دین حق پر دنیاسے اٹھائے،آمین! والحمد اﷲ رب العالمین،والله سبحنہ و تعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔
الحمد لله جواب مفصل سے یہ چند سطور کا التقاط مع بعض نفائس زیادات کہ غرہ جمادی الآخرہ روز جمعہ مبارکہ ۱۳۱۲ھ کو آغاز و انجام ہوا،بجائے خود بھی اس باب میں کافی ووافی کلام ہوا،لہذابلحاظ تاریخ سل السیوف الھندیۃ علی الکفریات باباالنجدیۃ عــــــہ نام ہوا،
صلی اﷲ تعالٰی علی سیدنا ومولٰینا محمد والہ وصحبہ اجمعین والحمد اﷲ رب العالمین۔
کتبــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
عبدہ المذنب احمد رضا بریلوی عفی عنہ بمحمدن المصطفی الامی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم عبد المصطفٰی
![]()
مسئلہ ۳۱: از جی آئی پی ریلوے اسٹیشن بھوساول مسئولہ عبدالباسط ۱۳ رمضان ۱۳۳۹ھ
مسلمانوں نے اتفاق کیا کہ جو مسلمان نماز نہ پڑھے گا وہ برادری سے خارج سمجھا جائے گا اس پر چند افراد جو نماز و روزہ وحج وزکوٰۃ کے پابند نہ ہوں عالم کے سمجھانے پر بھی نہ مانیں اور کہیں کہ پہلے شرابیوں اور زانیوں کو برادری سے خارج کرنا یہ ضرور اور فرض ہے سوا اس کے نصیحت کرنے والے عالم کو کہیں کہ تم جھوٹے ہو اور تم پر خدا کی لعنت ہے حالانکہ وہ عالم ان کا امام ہے تو ایسے بے نمازیوں کو ابھارنے اور جرأت دینے والے اور باوجود تاکید عالم کو جھوٹا اور لعنتی بنانے والے مسلمان(بے نمازیوں) کوشرع شریف کے موافق کیا تنبیہ ہونی چاہئے؟ ایسا کہنے والے ایمان سے خارج ہوچکے اور انھیں تجدید ایمان اور تجدید نکاح کرانا ضرورہے یا نہیں؟ اگر ایسے اشخاص اپنی بات رکھنے کے لئے نادانی سے یا مغروری سے استفتاء
|
عــــــہ:قال الصاحب جمال الدین بن مطروح: ؎ ان کان بابا کم بذا ر اضیاء فرب غش قداتی من تصیح وقال غیرہ: ؎ ورام باباھم مامورا فاخلفت ظنہ المقادر نقلہما فی حرف الباء من فوات الوفیات ۱۲ منہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ(م) |
الصاحب(جمال الدین بن مطروحی نے کہا: اگر تمھارابابا اس پر راضی ہے تو بسا اوقات کھوٹا بھی کھری آواز دیتاہے۔اور کسی دوسرے نے کہا: تمھارے بابا نے کسی مامور کا قصد کیا تو پیمانوں نے اس کا اندازہ غلط کیا۔ دونوں شعرفوات الوفیات کے حرف باء میں اس نے نقل کئے ۱۲ منہ رضی الله تعالٰی عنہ(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع