دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

معلم او ل شیخ نجدی کی نسبت فرمایا ص ۲۷:"فَبُہِتَ الَّذِیۡ کَفَرَؕ"[1]مدہوش ہوگیا کافر۔

بالجملہ اس میں شك نہیں کہ اس گروہ ناحق پژدہ ہزاروں وجہ سے کفر لازم،اور جماہیر فقہائے کرام کی تصریحیں ان کے صریح کفر پر حکم۔

نسأل اﷲ تعالٰی العفو والعافیہ فی الدین والدنیا والاخرۃ۔

ہم الله تعالٰی سے دین اور آخر ت میں عفو و عافیت کا سوال کرتے ہیں۔(ت)

تنبیہ نبیہ:یہ حکم فقہی متعلق بکلمات سفہی تھا مگر الله تعالٰی کے بے شمار رحمتیں بے حد برکتیں ہمارے علمائے کرام عظمائے اسلام معظمین کلمہ خیرالانام علیہ وعلیہم والسلام پر کہ یہ کچھ دیکھتے وہ کچھ سخت وشدید ایذائیں پاتے اس طائفہ کے پیر وپیرو سے ناحق ناروا بات پر سچے دل سے مسلمانوں خالص سنیوں کی نسبت حکم کفر وشرك سنتے،ایسی ناپاك وغلیظ گالیان کھاتے ہیں بااینہمہ نہ شدت غضب دامن احتیاط ان کے ہاتھ سےچھڑاتی،نہ ان نالائق ولایعنی خباثتوں پر قوت انتقام حرکت میں آتی ہے،وہ اب تك یہی تحقیق فرمارہے ہیں کہ لزوم والتزام میں فرق ہے،اقوال کا کلمہ کفر ہونااور بات،اور قائل کو کافر مان لینا اور بات،ہم احتیاط برتیں گے سکوت کریں گے جب تك ضعیف سا ضعیف احتمال ملے گا حکم کفر جاری کرتے ڈریں گے،فقیر غفرالله تعالٰی لہ،نے اس مبحث کا قدرے بیان آخر رسالہ سبحن السبوح عن عیب کذب مقبوح۱۳۰۷ھ میں کیا اور وہاں بھی بآنکہ اس امام وطائفہ پر صرف ایك مسئلہ امکان کذب میں اٹھتر۷۸وجہ سے لزوم کفر کا ثبوت دیا،حکم کفر سے کف لسان ہی لیا۔

بالجملہ اس طائفہ حائفہ خصوصا ان کے پیشوا کا حال مثل یزید پلید علیہ ماعلیہ ہے کے محتاطین نے اس کی تکفیر سے سکوت پسند کیا،ہاں یزید مرید اور ان کے امام عنید میں اتنا فرق ہے کہ اس خبیث سے ظلم وفسق وفجور متواتر مگر کفر متواتر نہیں اور ان حضرات سے یہ سب کلمات کفر اعلٰی درجہ تواتر پر ہیں،پھر اگرچہ ہم براہ احتیاط تکفیر سے زبان روکیں ان کے رخسارو بواریہ کویہ کیا کم ہے کہ جماہیر ائمہ کرام فقہائے السلام کے نزدیك ان پر بوجوہ کثیرہ کفر لازم،والعیاذ بالله القیوم الدائم،امام ابن حجر مکی قواطع میں فرماتے ہیں:

انہ یصیر مرتدا قول جماعۃ وکفی بھٰذا خسارا و تفریطا [2]۔

وہ ایك جماعت کے قول پر مرتد ہوجائیگا اوریہ اس کے خسارہ اور سرکشی کوکافی ہے۔(ت)

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۲/ ۲۵۸

[2] الاعلام بقواطع الاسلام مع سبل النجاۃ مکتبۃ دارالشفقۃ استنبول ترکی ص۳۶۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن