30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مشرك کہتے ہیں ان کا یہ عقیدہ ان کی کتب مثل تقویۃ الایمان وتنویر العینین وتصانیف بھوپالی وغیرہامیں جابجا مصرح تو حسب تصریحات مذکورہ فقہائے کرام ان پر لزوم کفر میں اصلا کلام نہیں،باقی تفصیل ہمارے رسائل النہی الاکید والکوکبۃ الشھابیہ وحصہ اول مجلد ششم العطایا النبویہ فی الفتاوٰی الرضویہ میں ہے،لاجرم علمائے مکہ معظمہ کے سردار بقیۃ السلف عمدۃ الابرار خاتمۃ المحققین شیخ الاسلام والمسلمین زبدۃ الکبراء البلدالامین شیخنا وبرکتنا وسیدنا وقدوتنا علامہ سید شریف احمد زینی دحلان مکی رضی الله تعالٰی عنہ وعنابہ وقدسنا بسرہ المکی نے کتاب مستطاب الدرالسنیہ فی الرد علی الوہابیہ میں کہ خاص اسی طائفہ کے ردمیں تالیف فرمائی اور مطبع بہیہ مصر میں طبع ہوئی،ان گمراہوں کی نسبت تصریحا ارشاد فرمایا ص ۲۶:
|
ھٰولاء الملحدہ المکفرۃ للمسلمین [1]۔ |
یہ ملحد کافر بے دین لوگ مسلمانوں کو کافر کہنے والے۔ |
ظاہر ہے کہ ملحد ایك فرقہ کفارہے بلکہ جمیع فرق کفر کو شامل،ردالمحتار ج ۳ ص ۴۵۷ رسالہ علامہ ابن کمال پاشاسے:
|
الملحد اوسع فرق الکفر جدا[2]۔ |
ملحدتمام فرق کفار سے وسعت معنی میں زیادہ ہے۔ |
نیز علامہ سید شریف ممدوح نے فرمایا ص۳۰:
|
امرالشریف مسعود ان یناظر علماء الحرمین العلماء الذین بعثوھم فناظروھم فوجدوھم ضحکۃ ومسخرۃ کحمر مستنفرۃ فرت من قسورۃ ونظر وا الی عقائد ھم فاذا ھی مشتملۃ علی کثیر من المکفرات [3]۔ |
مکہ معظمہ کے حاکم حضرت مسعود رحمۃ الله تعالٰی علیہ نے علماء حرمین شریفین کو حکم دیا کہ وہابیوں کے مولویوں سے جو ان کے امام شیخ نجدی نے بھیجے ہیں مناظرہ کریں،علمائے کرام نے ان ملوں سے مناظرہ فرمایا تو انھیں پایا کہ نرے مسخرے ہنسنے کے قابل ہیں جیسے بھڑکے ہوئے گدھے کہ شیر سے بھاگے ہوں،اور ان کے عقائد کو غور فرمایا تو ان میں بہت باتیں وہ پائیں جن کا قائل کافر ہے۔ |
اسی رسالہ مبارکہ میں ص ۳۲ سے ۳۵ تك بہت حدیثیں نقل فرمائیں جن میں اسی فرقہ وہابیہ کے خروج کی خبر آئی ہے ان میں بھی جابجا ان کے کافر اور دین اسلام سے یکسر خارج ہونے کی تصریح ہے اس میں ان کے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع