دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

کافر بت پرست ہیں جن میں یہ خود اوراس کے پیر و بھی داخل،اور جو کفر کا اقرار کرے آپ کافر ہے۔

خلاصہ وتکملہ لسان الحکام للعلامۃ ابراہیم الحلبی مطبوعہ مصر ۱۲۹۹ھ ص ۵۷:

فی النوازل رجل قال انا ملحد یکفر [1]۔

نوازل میں ہے جو اپنے کفر کا اقرار کرے کافرہے۔

عالمگیری ج ۲ س ۲۷۹:

مسلم قال انا ملحد یکفر ولوقال ما علمت انہ کفر لایعذر بھذا [2]۔

جو مسلمان اپنے ملحد ہونے کا اقرار کرے کافر ہوجائے گا اوراگر کہے میں نہ جانتا تھا کہ اس میں مجھ پر کفر عائد ہوگا تو یہ عذر نہ سنا جائے گا۔

پھر اس میں تمام امت کو کافر بنایا،یہ دوسرا کفر ہے،شفاء شریف کی عبارت ابھی سن چکے،غرض اس کی کتابوں میں ایسے کفریات بکثرت ہیں جن پر بلا مبالغہ صدہا نہیں ہزارہاں وجہ سے کفر لازم،جسے یقین نہ آئے ہمارا رسالہ الکوکبہ الشہابیہ یا دیگر تحریرات رائقہ البارقہ الشارقۃ علی مارقۃ المشارقۃ وغیرہا مطالعہ کرے۔یہ طائفہ وہابیہ کہ اس کے پیرو،ا س کے ہم مذہب ا س کے کلمات کی تصحیح وتحسین کرتے اسے امام وپیشوا مقتدا مانتے ہیں،وہ سب کفریات ان پر بھی عائد،اعلام بقواطع الاسلام میں ہمارے علمائے کرام سے کفر متفق علیہ کی فصل میں منقول،مطبع مصر ص ۳۱:

من تلفظ بلفظ کفر یکفر وکذا کل من ضحك علیہ اواستحسنہ او رضی بہ یکفر [3]۔

جو کفر کا لف بولے کافر ہوا اسی طرح جو ا س پر ہنسے یااچھا سمجھے یا راضی ہو کافر ہوجائے۔

بحرالرائق ج ۵ ص ۱۲۴:

من حسن کلام اھل الاھواء وقال معنوی او کلام لہ معنی صحیح ان کان ذلك کفرا من القائل کفر المحسن [4]۔

جو بدمذہبوں کے کلام کو اچھا جانے یا کہے بامعنی ہے یا یہ کلام کوئی معنی صحیح رکھتاہے اگروہ اس قائل سے کلمہ کفر تھا تو یہ اچھا بتانے والا کافر ہوگیا۔

پھر ان کی عبادت دائمی کہ جس مسلمان کو مقلد پائے شرك بتائیں بحکم احادیث صحیحہ وروایات مصححہ فقہیہ ان پر لزوم کفر کے لئے بس ہے،صحیح بخاری مطبع احمدی قدیم ج ۲ ص ۹۰۱،صحیح مسلم افضل المطابع ج ۱ ص ۵۷:

ایما رجل اوقال الاخیہ کافر فقد باء بھا احدھما

حضو رسید المرسلین صلی الله تعالٰی علیہ و آلہٖ

 


 

 



[1] خلاصۃ الفتاوٰی کتاب الفاظ الکفر فصل ثانی جنس خامس مکتبہ حبیبیہ کوئٹہ ۴/ ۳۸۷

[2] فتاوٰی ہندیہ الباب التاسع فی احکام المرتدین نورانی کتب خانہ پشاور ۲/ ۲۷۹

[3] الاعلام بقواطع الاسلام مع سبل الجناۃ مکتبہ دارالشفقت استنبول ترکی ص۳۶۶

[4] بحرالرائق باب احکام المرتدین ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۵/۱۲۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن