دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

یادامن یار رفت از دست یا ایں دل زار رفت از دست

(یار کا دامن ہاتھ سے گیا یا یہ آزردہ دل سے ہاتھ گیا۔ت)

" کَذٰلِکَ الْعَذَابُ ؕ وَ لَعَذَابُ الْاٰخِرَۃِ اَکْبَرُ ۘ لَوْ کَانُوۡا یَعْلَمُوۡنَ ﴿۳۳﴾٪ "[1]

مارایسی ہوتی ہے اور بیشك آخرت کی مار سب سے بڑی،کیا اچھا تھا اگروہ جانتے(ت)

کفریہ ہفتم:رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے ایك حدیث میں ختم دنیا کا حال ارشاد فرمایا کہ الله تعالٰی ایك پاکیزہ ہوا بھیجے گا جو ساری دنیا سے مسلمانوں کو اٹھا لے گی جس کے دل میں رائی برابر بھی ایمان ہوگا وفات پائے گا زمین میں نرے کافر رہ جائیں گے پھر بتوں کی پوجا بدستور جاری ہوجائے گی،تقویۃ الایمان ص۴۴ پر حدیث بحوالہ مشکوٰۃ نقل کی اور خود اس کا ترجمہ کیا:

"پھر بھیجے گا الله ایك باد اچھی سوجان نکالے گی جس کے دل میں ہوگا رائی کے دانے بھرایمان سو رہ جائیں گے

وہی لوگ جن میں کچھ بھلائی نہیں سو پھر جاویں گے اپنے دادوں کے دین پر[2]

حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے یہ بھی صراحۃ ارشادفرمادیا تھا کہ وہ ہوا خروج دجال لعین ونزول حضرت مسیح علیہ الصلٰوۃ والسلام کے بعد آئے گی،تقویۃ الایمان میں حدیث کے یہ لفظ بھی نقل کئے اور ان کا ترجمہ لکھا ص ۴۵:"نکلے کا دجال سو بھیجے گا الله عیسٰی بیٹے مریم کو،سووہ ڈھونڈھے گا ا س کو،پھر بھیجے گاالله ایك باد ٹھنڈی شام کی طرف سے،سو نہ باقی رہے گا زمین پر کوئی کہ اس دل میں ذرہ بھر ایمان ہو مگر کہ مارڈالے گی اس کو [3]۔"

بااینہمہ حدیث مذکور لکھ کر اسی صفحہ پر صاف لکھ دیا:"سو پیغمبر خدا کے فرمان کے موافق ہوا[4]۔"

اب نہ خروج دجال کا اتنظار نہ نزول مسیح درکار،ان کے نصیبوں وہ ہوا ابھی چلی گئی تمام مسلمانوں کے کافر بت پرست بنانے کو ختم دینا کی حدیث صاف صاف اپنے زمانہ موجودہ پر جمادی،یہ کھلم کھلا اپنے اور اپنے تمام پیروؤں کے کفر شرك کا اقرار ہوا کہ جب یہ وہی زمانہ ہے جس کی اس حدیث نے خبر دی تو دنیا کے پردے پر کوئی مسلمان نہیں سب


 

 



[1] القرآن الکریم ۶۸ /۳۳

[2] تقویۃ الایمان الفصل الرابع فی ذکر ردالاشراك فی العبادہ مطبع علیمی اندرون لوہاری دروازہ لاہور ص۳۱

[3] تقویۃ الایمان الفصل الرابع فی ذکر ردالاشراك فی العبادہ مطبع علیمی اندرون لوہاری دروازہ لاہور ص۳۱

[4] تقویۃ الایمان الفصل الرابع فی ذکر ردالاشراك فی العبادہ مطبع علیمی اندرون لوہاری دروازہ لاہور ص۳۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن