30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
طاعتہ الموحی الیہ وحیا باطنیا وھذا ھو معنی النبی فمذھبھم یستلزم انکار ختم نبوۃ قبحھم اﷲ تعالٰی [1]۔ |
اطاعت فرض اور اس کی طرف وحی باطنی آتی ہو اور یہی معنی نبی کے ہیں تو ان کے مذہب سے ختم نبوت کا انکار لازم آتاہے الله ان کا بُرا کرے |
دیکھو یہ وہی امامت وہی عصمت،وہی وحی باطنی ہے جسے شاہ ولی الله صاحب ختم نبوت کے انکار کو مستلزم بتاتے ہیں،شفاء شریف کا قول گزرا کہ صرف وحی کا دعوٰی کفرہے اگرچہ نبوت کا مدعی نہ ہو۔
کفریہ ششم:صراط مستقیم ص ۹۵:
|
صرف ہمت بسوئے شیخ وامثال آں از معظمین گو جناب رسالت مآب باشند بچندیں مرتبہ بدتر از استغراق دو صورت گاؤ خرخود است کہ خیال آن باتعظیم واجلال بسویدائے دل انسان می چپد وایں تعظیم واجلال غیر کہ در نماز ملحوظ ومقصود می شود بشرك می کشد [2]۔ |
اپنی ہمت کو شیخ اور ان جیسے معظم لوگوں خواہ جناب رسالتمآب ہوں کی طرف مبذول کرنا اپنے گائے اور گدھے کی صورت میں مستغرق ہونے سے بھی کئی گنا بدتر ہے کیونکہ ان کا خیال تعظیم اور اجلال کے ساتھ انسان کے دل کی گہرائی میں چپك جاتا ہے اوریہ غیر کی تعظیم و اجلال نمازمیں ملحوظ ومقصود ہو تو شرك کی طرف کھینچ لیتی ہے۔(ت) |
یہ صراحۃً حضور اقدس سید المرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو فحش گالی دیناہے اور ان کی شان میں ادنٰی گستاخی کفر،جس کی مبارك مقدس منور تفصیل شفاشریف اور اس کی شرح میں ہے۔لله انصاف! بدرجہاں بدتر گناہ درکنار اگر تمھارا بیٹا یا نوکر یا غلام تمھاری کسی شے کو گدھے یا کتے سے صرف تشبیہ ہی دے کہ تمھاری فلاں بات گدھے کی سی ہے فلاں چیز کتے سے ملتی ہے تو کیا اس نے تمھیں گالی نہ دی؟ کیا تمھارے ساتھ شدید گستاخی نہ کی؟ ذرا اپنے کلیجہ پر ہاتھ رکھ کر دیکھو تو جانو کہ اس ملعون قول نے مسلمانوں کے سچے نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو کھلی دشنام دے کر ان کے دلوں پر کیسا زخم عظیم پہنچایا " وَ سَیَعْلَمُ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡۤا اَیَّ مُنۡقَلَبٍ یَّنۡقَلِبُوۡنَ ﴿۲۲۷﴾٪"[3](اب جان جائیں گے ظالم کہ کس کروٹ پر پلٹا کھائیں گے۔ت)
|
" اِنَّ الَّذِیۡنَ یُؤْذُوۡنَ اللہَ وَ رَسُوۡلَہٗ لَعَنَہُمُ اللہُ |
بیشك جو ایذا دیتے ہیں الله اور اس کے رسول کو ان پر |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع