دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

حوروں سے اس معانقہ کے دعوٰی پر تو یہ حکم ہے رب العزۃ سے ہاتھ ملاکر مصافحہ پر کیا حکم ہوگا!

کفریہ چہارم:تقویۃ الایمان ص ۱۴:

"جتنے پیغمبر آئے وہ الله کی طر ف سے یہی حکم لائے ہیں کہ الله کو مانے اور اس کے سوا کسی کو نہ مانے[1]۔"

ص ۱۶ و ۱۷:"الله صاحب نے فرمایا میرے سوا کسی کو نہ مانیو[2]۔"

ص۱۸:"الله کے سوا کسی کو نہ مان[3]۔"

ص ۷:"اوروں کو ماننا محض خبط ہے[4]۔"

مسلمانوں کے مذہب میں جس طرح الله تعالٰی عزوجل کا ماننا رکن ایمان ہے یونہی اس کے انبیاء وملائکہ،کتابوں،جنت،نار وغیرہا ایمانیات کا ماننا ان میں سے ہے جسے نہ مانے گا کافر ہوگا۔ماننا ترجمہ ایمان کاہے اور نہ ماننا کفر کا تو یہ صراحۃ انبیاء وغیرہم کے ساتھ کفر کا حکم ہوا کہ خود کفر ہے اور الله تعالٰی ورسول پر اس کے حکم کا افتراء دوسرا کفر۔آیت بقرۃ:

"ءَاَنۡذَرْتَہُمْ اَمْ لَمْ تُنۡذِرْہُمْ"[5]

موضح قرآن:تو ڈراوے یا نہ ڈراوے وے نہ مانیں گے۔[6]

آیت اعراف:

" قَالَ الَّذِیۡنَ اسْتَکْبَرُوۡۤا اِنَّا بِالَّذِیۡۤ اٰمَنۡتُمْ بِہٖ کٰفِرُوۡنَ ﴿۷۶"[7]

موضح قرآن:کہنے لگے بڑائی والے جو تم نے یقین کیا سو ہم نہیں مانتے۔[8]

آیت آخر بقرۃ:

" اٰمَنَ الرَّسُوۡلُ بِمَاۤ اُنۡزِلَ اِلَیۡہِ مِنۡ رَّبِّہٖ وَالْمُؤْمِنُوۡنَؕ کُلٌّ اٰمَنَ بِاللہِ وَمَلٰٓئِکَتِہٖ

موضح قرآن:مانا رسول نے جو کچھ اترا اس کو اس کے رب کی طرف سے اور مسلمانوں نے سب نے مانا الله کو

 



[1] تقویۃ الایمان الفصل الاولی فی الاجتناب عن الاشراك مطبع علیمی اندرون لوہاری دوازہ لاہور ص۱۰

[2] تقویۃ الایمان الفصل الاولی فی الاجتناب عن الاشراك مطبع علیمی اندرون لوہاری دوازہ لاہور ص۱۲

[3] تقویۃ الایمان الفصل الاولی فی الاجتناب عن الاشراك مطبع علیمی اندرون لوہاری دوازہ لاہور ص۱۲

[4] تقویۃ الایمان مقدمۃ الکتاب مطبع علیمی اندرون لوہاری دوازہ لاہور ص۵

[5] القرآن الکریم ۲ /۶

[6] موضح القرآن ترجمہ وتفسیر شاہ عبدالقادر تاج کمپنی لاہور ص۴

[7] القرآن الکریم ۷ /۷۶

[8] موضح القرآن ترجمہ وتفسیری شاہ عبدالقادر تاج کمپنی لاہور ص۱۹۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن