دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

ص ۱۵۴:گاہے کلام حقیقی ہم می شود [1](کبھی حقیقی گفتگو بھی حاصل ہوتی ہے۔ت)یہ صراحۃ اپنے پیر وغیرہ کو نبی بناناہے۔تفسیر عزیزی سورہ بقرہ شاہ عبدالعزی صاحب مطبع کلکتہ ۱۲۴۹ھ ص ۴۲۳:

ہمکلامی باخدائے عزوجل مختص است بملائکہ وانبیاء علیہم الصلٰوۃ والسلام وغیر ایشاں راہر گز میسر نمی شود،پس فرمائش ہمکلامی باخداگویا فرمائش آن ست کہ ماہمہ راپیغمبراں یا فرشتہا سازد [2]۔

الله تعالٰی سے ہم کلامی صرف انبیاء اور فرشتوں کے لئے خاص ہے،علیہم الصلٰوۃ والسلام ان کے علاوہ کسی دوسرے کوہر گز میسر نہیں ہوتی۔پس الله تعالٰی سے ہم کلامی کی فرمائش کرنا گویا کہ اپنے کو پیغمبروں اور فرشتوں میں شمار کرنا ہے۔(ت)

شرح عقائد جلالی طبع مصر ص ۱۰۶،اس مسئلہ کی دلیل میں کہ دنیامیں الله تعالٰی سے ہمکلامی کامدعی کافرہے فرمایا:

المکالمۃ شفاھا منصب النبوۃ بل اعلی مراتبھا وفیہ مخالفۃ لماھو من ضروریات الدین وھو انہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وعلی آلہ وسلم خاتم النبیین علیہ افضل صلٰوۃ المصلین [3]۔

الله عزوجل سے کلام حقیقی منصب نبوت بلکہ اس کے مراتب میں اعلی مرتبہ ہے تواس کے دعوے میں بعض ضروریات دین یعنی نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے خاتم النبیین ہونے کا انکار ہے۔

اسی طرح شفاء شریف میں مدعی مکالمہ کو بالاجماع کافر بتایا ص ۳۶۰،اسی میں ہے ص ۳۶۲:

وکذالك من ادعی منھم انہ یوحی الیہ وان لم یدعی النبوۃ وانہ یصعد الی السماء ویدخل الجنۃ ویاکل من ثمارھا ویعانق الحور العین فھٰؤلاء کلھم کفار مکذبون للنبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم [4]۔

اسی طرح جو جھوٹا متصوف دعوٰی کرے کہ الله تعالٰی اسے وحی کرتاہے اگر چہ مدعی نبوت نہ ہو یا کہ وہ آسمان تك چڑھتا جنت میں جاتا اس کے پھل کھاتا حوروں کو گلے لگاتا ہے،یہ سب کافر ہیں اور حضرت رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی تکذیب کرنے والے۔

 


 

 



[1] صراط مستقیم باب سوم تکملہ دربیان سلوك ثانی المکتبۃ السلفیہ لاہور ص۱۴۳

[2] فتح العزیزی(تفسیر عزیزی) آیہ ۲/ ۱۱۸ کے تحت مطبع مجتبائی دہلی ص۴۲۷

[3] الدوانی علی العقائد العضدیہ بحث توبہ سے قبل مطبع مجتبائی دہلی ص۱۰۶

[4] الشفاء بتعریف حقوق المصطفی فصل فی بیان ماھو من المقالات المطبعۃ الشرکۃ الصحافیہ ۲/ ۷۱۔۲۷۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن