30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پرجزما قطعا یقینا اجماعا بوجوہ کفر لازم،او ربلاشبہ جماہیر فقہائے کرام واصحاب فتوٰی اکابر واعلام کی تصریحات واضحہ پر یہ سب کے سب مرتد کافر باجماع ائمہ ان سب پر اپنے کفریات ملعونہ سے بالتصریح تو بہ و رجوع اور ازسر نو کلمہ اسلام پڑھان فرض وواجب اگرچہ ہمارے نزدیك مقام احتیاط میں اکفارسے کف لسان ماخوذ مختار ومرضی ومناسب واﷲ سبحنہ وتعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔
(بقیہ حاشیہ صفحہ گزشتہ)
تنبیہ نبیہ:یہ حکم فقہیہ متعلق بکلمات سفہی تھا مگراﷲ تعالٰی کی بے شمار رحمتیں بیحد برکتیں ہمارےعلمائے کرام عظمائے اسلام معظمین کلمہ خیر الانام علیہ وعلیہم الصلٰوۃ والسلام پر کہ یہ کچھ دیکھتے وہ کچھ سخت وشدید ایذا ئیں نہ پاتے ہیں اس طائفہ تالفہ کا کے پیر وپیر سے ناحق ناروا بات بات پر سچے مسلمان خاص سنیوں کی نسبت حکم کو کفر وشرك سنتے،ایسی ناپاك وغلیظ گالیاں کھاتے ہیں،با ایہنمہ نہ شدت غضب دامن احتیاط ان کے ہاتھ سے چھڑائی نہ ان نالائق ولا یعنی خباثتوں پر قوت انتقام حرکت میں آ تی ہے،وہ اب تك یہی تحقیق فرمارہے ہیں کہ لزوم والتزام میں فرق ہے اقوال کاکلمہ کفر ہونا اور بات،اور قائل کو کافر لینا اور بات،ہم احتیاط برتیں گے سکوت کریں گے،جب تك ضعیف ساضعیف احتمال ملے گا حکم کفرجاری کرتے ڈریں گے،فقیر غفرلہ تعالٰی نے اس مبحث کا قدرے بیان آخر رسالہ سبحن السبوح عن عیب کذ ب مقبوح۱۳۰۷ھ میں کیا اور وہاں بھی با آنکہ ا س امام وطائفہ پر صرف ایك مسئلہ امکان کذب میں اٹھتر۷۸ وجہ سے لزوم کفرکا ثبوت دیا کفر سے کف لسان ہی کیا،بالجملہ اس طائفہ حائفہ خصوصا ان کے پیشوا کا حال مثل یزید پلید علیہ ماعلیہ ہے کہ محتاطین نے اس کی تکفیر سے سکوت پسند کیا،ہاں یزید مرید اور انکے امام عنید میں اتنا فرق ہے کہ اس خبیث سے ظلم وفسق وفجور متواتر مگر کفر متواتر نہیں۔اور ان حضرت سے یہ سب کلمات کفر اعلی درجے تواتر پر ہیں پھر اگرچہ براہ احتیاط سے زبان روکے ان کے خساروبوار کو یہ کیا کم ہے کہ جماہیر ائمہ کرام فقہائے اسلام کے نزدیك ان پر بوجوہ کثیرہ کفرلازم،والعیاذ باﷲ القیوم الدائم،امام ابن حجر مکی قواطع میں فرماتے ہیں:
|
انہ یصیر مرتدا علی جماعتہ وکفی بھذا خسارا وتفریطا [1]۔ |
ایك جماعت کے قول پر وہ کافر ہے اسی کے خسارے و ذلت کو یہی کافی ہے۔(ت) |
اﷲ عزوجل پناہ دے اور دین حق پر دینا سے اٹھائے آمین،والحمد اﷲ رب العالمین واﷲ سبحنہ وتعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم ۱۲ سل السیوف تصنیف العلامۃ المصنف مدظلہ العالی۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع