دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

میں سے جس ایك کو چاہئے ستر ۷۰ کردکھائے تو اب کفریات کو خواہ ستر کہے خواہ ستر ہزار کفریات ٹھہرائے او کیوں نہ ہوں کہ وہاں عمربھریہی کمایا تھا پڑھا لکھا سب اسی میں گنوایا تھا مشقیں چڑھی تھیں مہارتیں بڑھی تھیں ایك ایك قول میں ہزار ہزار کفر بے بول جانا وہاں کیا بات تھی،یہاں قصد استیعاب آب دریا پیمودن ودانہائے ریگ شمرون کے تمیل سے ہے لہذا اس طرف سے عطف عنان کیجئے اور ان کے اقوال خاصہ پر خاك ذلت ڈال کر بہت مشائخ کرام کے نزدیك اس سارے فرقہ متفرقہ اور اس کے تمام طوائف سابقہ ولاحقہ اکا ایك کفریہ عامہ قدیمہ سن لیجئے کہ انھیں کافر کہنا فقہًاواجب ہے،واضح ہو کہ وہابیہ منسوب بہ عبدالوہاب نجدی ہیں،ابن عبدالوہاب ان کا معلم اول تھا،اس نے کتاب التوحید لکھی جس میں اپنے فرقہ خبیثہ کے سوا تمام اہل اسلام کو کھلم کھلا مشرك بنایا اور حرمین طیبین زادہما اﷲ شرفا وتکریما پر چڑھائی کرکے کوئی دقیقہ گستاخی وبے ادبی وشرارت وظلم وقتل غارت کا اٹھا نہ رکھا۔تقویۃ الایمان اسی کتاب التوحید کا ترجمہ ہے۔اس کا حال کتاب مستطاب سیف الجبار کے مطالعہ سے کھلتاہے،یہ فرقہ حادثہ گروہ خوارج کی ایك شاخ ہے جنھوں نے سب میں پہلے حضرت امیر المومنین مولی المسلمین سیدنا مولی علی کرم اﷲ وجہہ الکریم پر خروج کیا اور اسد اﷲ القہار کافر شکار سے دارالبوار کا رستہ لیا جن کی نسبت حدیث میں آیا کہ وہ قیامت تك منقطع نہ ہوں گے۔جب ان کا ایك گروہ ہلاك ہوگا دوسرا سر اٹھائے گا یہاں تك کہ ان کا پچھلا طائفہ دجال لعین کے ساتھ نکلے گا بموجب اس وعدہ صادقہ کے یہ قوم مغضوب ہمیشہ فتنے اٹھایا کی تیرہ صدی کے شروع میں ا س نے دیار نجد سے خروج کیا اور بنام نجدیہ مشہور ہوئی جن کا پیشوا نجدی تھا اسی کا مذہب میاں اسمعیل دہلوی نے قبول کیا اور اس کی کتاب کا ترجمہ بنام تویۃالایمان کہ حقیقۃ تفویت الایمان ہے ان دیار میں پھیلایا اور بلحاظ معلم اول وہابیہ وبنظر معلم ثانی اسمعیلیہ لقب پایا اس طائفہ کا ہمیشہ سے یہی مذہب رہاہے کہ دنیا میں وہی موحد ومسلم ہیں باقی سب معاذ اﷲ کافر۔ردالمحتار جلد ۳ ص ۴۷۸:

ویکفرون اصحاب نبینا صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم علمت ان ھذا غیر شرط فی مسمی الخوارج بل ھو بیان لمن خرجوا علی سیدنا علی رضی اﷲ تعالٰی عنہ والا فیکفی فیھم اعتقاد ھم کفر من خرجوا علیہ کما وقع فی زماننا فی اتباع عبدالوھاب الذین خرجوا من نجد وتغلبوا علی الحرمین وکانوا

اصحاب رسول صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو معاذا ﷲ کافر کہنا کچھ خارجیوں کے لئے ضروری نہیں بلکہ خاص یہ ان خارجیوں کا بیان حال ہے جنھوں نے ہمارے آقامولی علی کرم اﷲ وجہہ الکریم پر خروج کیا تھا خارجی ہونے کو اتنا کافی ہے کہ جن پر خروج کریں انھیں اپنے عقیدے میں کافر جانیں جیسا ہمارے زمانے میں عبدلوہاب کے پیرووں سے واقع ہوا جنھوں نے نجد سے نکل کرحرمین شریفین پر ظلما قبضہ کیا اپنے آپ کو

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن