دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

درمختار ص ۲۹۳ شرح وہبانیہ سے:

یکفر ان اعتقد المسلم کافر ابہ یفتی [1]۔

مسلمان کو کافر سمجھے تو خود کافر ہے اسی پر فتوٰی ہے۔

جامع الرموز عــــــہ۱ مطبع کلکتہ ۱۲۷۴ھ ج ۴ ص ۶۵۱:

المختارانہ الواعتقد المخاطب کافرا کفر [2]۔

مختاریہ ہے کہ اسے اپنے مذہب میں کافر جان کر کافر کہا تو کافر ہوگیا۔

مجمع الانہر مطبع استنبول ج ۱ ص ۵۶۶:

لو اعتقد المخاطب کافرا کفر [3]۔

اپنے عقیدے میں ایسا سمجھ کر کہے تو کافر ہے۔

اس مذہب مختار وماخوذ للفتوٰی ومفتی بہ پر بھی اس طائفہ تالفہ پر صراحۃ کفر لازم کہ وہ قطعا یقینا اپنے اعتقادسے مسلمانوں کو مشرك کہتے ہیں ان کا یہ عقیدہ ان کی کتب عــــــہ۲ مذہب میں صاف مصرح ہے توباتفاق مذاہب مذکورہ فقہائے کرام انھیں لزوم کفر سے مفر نہیں۔ عــــــہ۳

عــــــہ۱: فصول عمادی سے ۱۲ سل السیوف

عــــــہ۲:مثل تقویۃ الایمان وتنویر العینین وتصانیف بھوپالی وغیرہا جابجا مصرح ۱۲ سل السیوف

عــــــہ۳:باقی تفصیل وتحقیق ہمارے رسائل النھی الاکید،الکوکبۃ الشھابیۃ حصہ اول مجلد ششم العطایا النبویۃ فی الفتاوی الرضویۃ میں ہے،لاجرم علمائے مکہ معظمہ کے سردار بقیہ السلف عمدۃ الابرار خاتم المحققین شیخ الاسلام والمسلمین زبدۃ کبراء البلد الامین شیخنا وبرکتنا وقدوتنا علامہ سید شریف احمد زینی دھلان مکی رضی اﷲ تعالٰی عنہ وعنابہ وقدسنا بسرہ الملکی نے کتاب مستطاب الدررالسنیہ فی الرد علی الوہابیہ کہ خاص اسی طائفے کے رد میں تالیف فرمائی اور مطبع بہیہ مصر میں طبع ہوئی ان گمراہوں کی نسبت تصریحا ارشاد فرمایا صفحہ ۲۶:ھٰؤلاء الملحدۃ المکفرۃ للمسلمین [4]یہ ملحد کافربے دین لوگ مسلمانوں کو کہنے والے۔

(باقی برصفحہ آیندہ)


 

 



[1] درمختار باب التعزیر مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۳۲۷

[2] جامع الرموز کتاب الحدود فصل القذف مکتبۃ الاسلامیہ گنبد قاموس ایران ۴ /۵۳۵

[3] مجمع الانہر شرح ملتقی الابحر کتاب الحدود فصل فی التعزیر داراحیاء التراث العربی بیروت ۱/ ۶۱۰

[4] الدرالسنیۃ فی الرد علی الوہابیۃ مکتبۃ دارالشفقۃ ترکی ص۳۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن