30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
واتفقت ھذا المسئلۃ بخارا فاجاب بعض ائمۃ بخارا انہ یکفر فرجع الجواب الی بلخ انہ یکفر فمن افتی بخلاف قول الفقیہ ابی بکر رجع الی قولہ[1] اھ ملخصا۔ |
پھر یہ مسئلہ بخارا میں واقع ہوا بعض ائمہ بخارا شریف نے حکم کفر دیا یہ جواب پلٹ کر بلخ میں آیا تو جو پہلے امام ابوبکر کے خلاف فتوے دیتے تھے انھوں نے بھی اسی طرف رجوع فرمائی۔ |
شرح فقہ اکبر صفحہ ۲۲۰:
|
رجع الکل الی فتوٰی ابی بکر البلخی وقالوا کفر الشاتم [2]۔ |
سب ائمہ اسی فتوے ابوبکر کی طرف پلٹ آئے اور فرمایا مسلمان کو ایسی گالی دینے والا خود کافر ہے۔ |
عالمگیری ج ۲ ص ۲۷۸ ذخیرہ سے،برجندی شرح نقایہ مطبع لکھنؤ ج ۴ ص ۶۸ فصولی عماد ی سے،حدیقہ ندیہ ص ۱۴۰ و ۱۵۶ احکام حاشیہ درر سے،خزانۃ المفتین ج ا کتاب السیر آخر فصل الفاظ الکفر،جامع الفصولین ج ۲ ص ۳۱۱ قاضی خاں سے،بزازیہ ج ۳ ص ۳۳۱،ردالمحتار مطبع استنبول ج ۳ ص ۲۸۳ نہر الفائق وغیرہ سے:
|
المختار للفتوی فی جنس ھذہ المسائل ان القائل بمثل ھذہ المقلات ان کان اراد الشتم ولایعتقدہ کافرا لایکفر وان کان یعتقدہ کافر افخاطبہ بھذا بناء علی اعتقادہ ان کافر یکفر [3]۔ |
اسی قسم کے مسائل میں فتوے کےلئے مختار یہ ہے کہ مسلمان کو اس طرح کاکوئی لفظ کہنے والا اگر صرف دشنام ہی کا ارادہ کرے اور دل میں کافر نہ جانے تو کافر نہ ہوگا ار اگر اپنے مذہب کی رو سے اسے کافر سمجھتاہے اس بناء پر یوں کہا تو کافر ہوجائے گا۔ |
[1] الحدیقۃ الندیۃ شرح الطریقۃ المحمدیہ النوع الرابع مکتبہ نوریہ رضویہ فیصل آباد ۲/ ۲۱۲، الحدیقۃ الندیۃ شرح الطریقۃ المحمدیہ النوع العاشر مکتبہ نوریہ رضویہ فیصل آباد ۲/ ۲۳۷
[2] منح الروض الازہر شرح الفقہ الاکبر فصل فی الکفر صریحا وکنایہ مصطفی البابی مصر ص۱۸۱
[3] حدیقہ ندیہ شرح طریقہ محمدیہ النوع الرابع مکتبہ نوریہ رضویہ فیصل آباد ۲/ ۲۱۲،فتاوٰی ہندیہ الباب التاسع نورانی کتب خانہ پشاور ۲ / ۲۷۸،شرح النقایۃ للبرجندی کتاب الحدود نولکشور لکھنؤ ۴ /۶۸،ردالمحتار باب التعزیر مطبع مجتبائی دہلی ۳/ ۱۸۳
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع