30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کفریہ ۷۰:ان صاحبوں کی قدیمی عادت دائمی خصلت کہ جس مسلمان کو کسی امام کا مقلد پائیں بے دھڑك اسے مشرك بتائیں بحکم ظواہر احادیث کثیرہ وصحیحہ وروایات فقیہہ مصححہ رجیحہ ان پر حکم کفر عائد ہونے کوبس ہے،طرفہ یہ کہ اس کوفرقہ ظاہر احادیث پر عمل بڑا دعوٰی ہے،صحیح بخاری ج ۲ ص۹۰۱،صحیح مسلم ج ۱ ص ۵۷ عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما کی روایت حضور پر نور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا ارشاد:
|
ایما امری قال لااخیہ کافر فقد باء بھا احدھما ان کان کما قال والارجعت الیہ [1]۔ |
یعنی کسی کلمہ گو کو کافر کہے ان دونوں میں ایك پریہ بلاضرور پڑے اگر جسے کہا وہ سچ کافر تھا جب تو خیر،ورنہ یہ لفظ اسی کہنے والے پر پلٹ آئے گا، |
صحیح بخاری ص ۸۹۳،صحیح مسلم ص ۵۷ ابوذررضی اﷲ تعالٰی عنہ کی تحدیث حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی حدیث:
|
لیس من دعارجلا بالکفر اوقال عدواﷲ ولیس کذلك الاحار علیہ [2]۔ |
جو کسی کو کفر پر پکارے یا خدا کا دشمن کہے اور وہ حقیقت میں ایسا نہ ہو تواس کا یہ کہنا اسی پر پلٹ آئے۔ |
حدیقہ ندیہ شرح طریقہ محمدیہ مطبوعہ مصر ۱۲۷۶ ھ ج ۲ ص ۱۵۶:کذالك یا مشرك ونحوہ [3]اسی طرح کسی کو مشرك یا اس کی مثل کوئی لفظ کہنا کہ وہ مشرك نہ تھا تو کہنے والا خود مشرك ہوگیا۔میں کہتاہوں یہ معنی خود انھیں حدیثوں سے ثابت کہ ہر مشرك دشمن خداہے،تقویۃ الایمان ص۴۴:"مشرك ہیں اﷲ سے پھرے ہوئے رسول کے دشمن [4]تومشرك کہنا خدا کا دشمن کہنا ہوا اور اس کا پلٹناخود حدیث میں فرمایا بلکہ اسی حدیث میں فرمایا کہ فاسق کہنا بھی پلٹتا ہے تو مشرك توکہیں بدتر ہے۔شرح الدور الغرر للعلامۃ اسمعیل النابلسی پھر حدیقہ ندیہ ج ۲ ص ۱۴۰ و ۱۵۶:
|
لوقال للمسلم کافرکان الفقیہ ابوبکر الاعمش یقول کفر وقال غیرہ من مشائخ بلخ لایکفر |
جو کسی مسلمان کو کافرکہے امام ابوبکر اعمش فرماتے تھے کافر ہوگیا،اور دیگر مشائخ بلخ فرماتے کافر نہ ہوا، |
[1] صحیح مسلم کتاب الایمان باب بیان حال من قال لاخیہ المسلم یا کافر قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۵۷
[2] صحیح مسلم کتاب الایمان باب بیان حال من قال لاخیہ المسلم یا کافر قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۵۷
[3] الحدیقۃ الندیۃ شرح الطریقۃ المحمدیہ النوع العاشر مکتبہ نوریہ رضویہ فیصل آباد ۲/ ۲۳۶
[4] تقویۃ الایمان الفصل الرابع مطبع علیمی اندرون لوہاری گیٹ لاہور ص۲۹
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع