دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

جناب شیخ مجدد صاحب سب کو کھلم کھلا مشرك مان لوگے۔یا کچھ ایمان دھرم کا خیال کرکے اس مصنوعی امام کو گمراہ بد دین ومکفر مسلمین ومورد لزوم ہزاراں کفر جانو گے،میں عبث تشقیق کرتاہوں بلکہ شق ثانی ہر طرح لازم،اگر اسی کو اختیار کیجئے اور خدا ایسا ہی کرے،جب تو ظاہر ورنہ شق اول پر جب وہ حضرات معاذاﷲ مشرك ٹھہرے اور یہ ان کا مداح،ان کا معتقد ان کا مرید،ان کا مقلد،انھیں امام سمجھے،پیشوامانے،ولی کہے،مقبول خدا جانے،تو آپ لزوم کفر سے کب محفوظ رہ سکتاہے کہ جو شخص مشرکین کو ایسا سمجھے خود کافرہے،اس شخص پر کفر ہر طرح لازم رہا کہ کردکہ نیافت یہ اس کی جزا ہے کہ مسلمانوں کو محض بے وجہ ناروا بات بات پر مشرك کہا تھا  ؎

دیدی کہ خون ناحق پروانہ شمع را                  چنداں اماں ندارد کہ شب راسحر کند

(شمع کے پروانے کا ناحق خون تونے دیکھا،کچھ امن نہ دیا کہ شب کو سحر بنادیتا۔ت)

کفریہ ۵۷ تا ۶۱:صراط مستقیم ص ۱۳۶:

ائمہ ایں طریق واکابرایں فریق در زمرہ ملٰئکہ مدبرات الامر کہ در تدبیر امور از جانب ملاء اعلٰی ملہم شدہ دراجرائے آں می کو شند معدود ند پس احوال ایں کرام بر احوال ملائکہ عظام قیاس باید کرد [1]۔

اس طریقہ کے ائمہ وراس گروہ کے اکابر حضرات کا شمار مدبرات الامر فرشتوں کے گروہ میں ہوتاہے یہ فرشتے ملاء اعلٰی کی طرف سے تدابیر امور کے لئے الہام پاتے ہیں اور پھر ان کے اجراء میں کوشاں ہوتے ہیں،پس ان بزرگوں کے احوال کو معظم فرشتوں کے احول پر قیاس کرنا چاہئے(ت)

ص ۶۶۲:

قطبیت وغوثیت وابدالیت وغیرہا ہمہ از عہد کرامت مہد حضرت مرتضی تا انقراض دنیا ہمہ بواسطہ ایشاں ست در سلطنت سلاطین وامارت امراہم ہمت ایشاں رادخلے ہست کہ برسیاحین عالم ملکوت مخفی نیست [2]۔

قطبیت وغوثیت وابدالیت وغیرہا یہ تمام مراتب حضرت علی مرتضی کے زمانہ باکرامت سے دنیا کے اختتام تك بواسطہ علی مرتضی حاصل ہوتے ہیں اور ان حضرات کو بادشاہوں کی سلطنت اور امراء کی امارت میں اہم دخل ہوتاہے جو عالم ملکوت کی سیر کرنے والوں پر مخفی نہیں ہے۔(ت)

 


 

 



[1] صراط مستقیم باب اول ہدایت رابعہ افادہ ۱ المکتبۃ السلفیہ لاہور ص۳۲

[2] صراط مستقیم باب دوم ہدایت ثانیہ افادہ ۱ المکتبہ السلفیہ لاہور ص۵۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن