30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کہیں تسمہ بھی لگا رہا،اب شخص مذکور کے جبروتی احکام سنئے کہ خاص اپنے پیر سلسلہ حضرت شیخ مجدد کو بمقابلہ مذہب احادیث چھوڑنے اور سنت نبوی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے مقابل سنت علماء کی سند پکڑنے پر کیا کیا جلی کٹی بے نقط سناتاہے۔تقویۃ الایمان ص۴۲:"جوکوئی کسی امام یا مجتہد کی بات کو رسول کے فرمانے سے مقدم سمجھے حدیث کے مقابل قول کی سند پکڑے،سوایسی باتوں سے شرك ثابت ہوتاہے [1]۔"
ص ۲ و ۳:"ا س زمانہ میں دین کی بات میں لوگ کتنی راہیں چلتے ہیں،کوئی پہلوں کی رسموں کو کوئی مولویوں کی باتوں کو جو انھوں نے اپنے ذہن کی تیزی سے نکالیں سند پکڑتے ہیں[2]۔"
صفحہ ۴:"رسولوں کو رسول سمجھنا اس طرح ہوتاہے کہ اس کے سوا کسی کی راہ نہ پکڑے[3]۔"
صفحہ ۶:"اسی طرح کی خرافاتیں بکتے ہیں،سبب یہ کہ خدا ورسول کے کلام کو چھوڑ کر غلط سلط رسموں کی سند پکڑی،پیغمبر خدا کےسامنے بھی کافر لوگ ایسی ہی باتیں کرتے تھے[4]۔"تنویر العینین:
|
لیت شعری کیف یجوزالتزام تقلید شخص معین مع تمکن الرجوع الی الروایات المنقولۃ عن النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم الصریحۃ الدالۃ علی خلاف قول امام المقلد فان لم یترك قول امامہ ففیہ شائبۃ من الشرك [5]۔ |
میں کیسے جانوں کہ ایك شخص کی تقلید کو لئے رہنا کیونکر حلال ہوگا جبکہ اپنے امام کے خلاف مذہب پر صریح حدیثیں پاسکے اس پر بھی امام کا قول نہ چھوڑے تو اس میں شرك کا میل ہے۔ |
[1] تقویۃ الایمان الفصل الرابع فی ذکر ردالاشراك فی العبادۃ مطبع علیمی اندرون لوہاری گیٹ لاہور ص۲۸ و ۲۹
[2] تقویۃ الایمان مقدمہ کتاب مطبع علیمی اندرون لوہاری گیٹ لاہور ص ۲
[3] تقویۃ الایمان مقدمہ کتاب مطبع علیمی اندرون لوہاری گیٹ لاہور ص۳
[4] تقویۃ الایمان پہلا باب توحید وشکر کے بیان میں مطبع علیمی اندرون لوہاری گیٹ لاہور ص۴
[5] تنویر العینین
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع