دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

یہاں بھی تین ڈبل شرك ہیں،ہر ایك اگلے باٹوں سے ہزار من کا،مرید نے لکھاکہ تصور شیخ اس قدر غالب ہے کہ نمازوں میں اس کو اپنا مسجود جانتاہے صورت شیخ ہی کو سجدہ نظرآتاہے،جناب شیخ مجدد نے فرمایا کہ یہ دولت سعادتمند وں کو ملتی ہے طالبان حق کو اس دولت کی تمنا ہوتی ہے،ایك شرک،اورکتنا بھاری شرک،تمام احوال میں شیخ کو اپنا متوسط جانو عــــــہ دو شرک، نماز وغیرہ ہر حال وہر وقت میں پیر کی طرف متوجہ ہو تین شرک،اب یاد کراپنا وہ کفری بول کہ نماز میں پیر وغیرہ یہاں تك کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی طرف خیال لے جانا چنیں وچنان ہے اور منجر بشرک،ناظرین! آپ نے جاناکہ وہ بے سعادت کون ہے جسے جناب مجددصاحب بے دولت وتباہ کار بتارہے ہیں،ہاں وہ یہی بے دولت ہے،صراط مستقیم میں کہتاہے ص ۱۳۰:از جملہ اشغال مبتدعہ شغل برزخ ست [1]۔

بدعت والے اشغال میں سے برزخ کا شغل بھی ہے(ت)

اسی میں ہے ص ۱۱:"صاحب صورت پرستی ست [2]"(یہ صاف صورت پرستی ہے۔ت)

فقیر غفراﷲ تعالٰی لہ نے خاص اس مسئلہ میں ایك نفیس رسالہ مسمی الیاقوتۃ الواسطۃ فی قلب عقدالرابطۃ (۱۳۰۹ھ) لکھا،اس میں جناب شاہ عبدالعزیز صاحب وشاہ ولی اﷲ صاحب و شاہ عبدالرحیم صاحب وغیرہم کے بہت کلمات اور ائمہ کرام وعلمائے عظام کے تیس۳۰ ارشادات سے اس شغل کا جواز ثابت کیا،اس بیدولت کے نزدیك وہ سب معاذاﷲ بدعتی تصویر پرست ہیں جب تو جناب شیخ مجدد نے تباہ کار ومنحرف بتایا۔

کفریہ ۵۶:مکتوبات جنا ب موصوف ج ۱ مکتوب ۳۱۲ ص ۴۴۸:

مخدوما احادیث نبوی علی مصدرہا الصلٰوۃ والسلام

میرے مخدوم،نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی احادیث

 

عــــــہ:تقویۃ الایمان ص ۷:جو بات سچی ہے کہ اﷲ بندہ کی طرف سب سے زیادہ نزدیك ہے سو ا س کو چھوڑکر جھوٹی بات بنائی کہ اوروں کو حمایتی ٹھہرایا اور یہ جو اﷲ کی نعمت تھی کہ وہ محض اپنے فضل سے بغیر واسطے کے کسی کے سب مرادیں پور ی کرتاہے سب بلائیں ٹال دیتاہے سو اس کا حق نہ پہچانا اورا س کا شکر ادانہ کیا یہ بات اوروں سے چاہنے لگے پھر اس الٹی راہ میں اﷲ کی نزدیکی ڈھونڈتے ہیں سواﷲ ہرگز ان کو راہ نہیں دے گا ۱۲ منہ [3]


 

 



[1] صراط مستقیم باب سوم فصل سوم المکتبۃ السلفیہ لاہور ص۱۱۸

[2] صراط مستقیم باب سوم فصل سوم المکتبۃ السلفیہ لاہور ص۱۱۹

[3] تقویۃالایمان پہلا باب مطبع علیمی اندرون لوہاری گیٹ لاہور ص۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن