دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

آیت: " وَرَفَعَ اَبَوَیۡہِ عَلَی الْعَرْشِ وَخَرُّوۡا لَہٗ سُجَّدًا ۚ"[1]۔

یوسف نے اپنے ماں باپ کو تخت پر بلند کیا اور وہ سب یوسف کے لئے سجدے میں گرے۔

یہ(خاك بدہن گستاخان)۳۴اﷲ تعالٰی اور ۳۵ملائکہ و۳۶ آدم و۳۷یعقوب و۳۸یوسف علیہم الصلٰوۃ والسلام سب کا شرك ہوا،اﷲ نے حکم دیا ملٰئکہ نے سجدہ کیا آدم راضی ہوئے یعقوب ساجد،یوسف رضامند۔

تقویۃ الایمان ص ۱۱:"جوکوئی کسی پیغمبرکو سجدہ کرے اس پر شرك ثابت ہے،خواہ یوں سمجھے کہ یہ آپ ہی اس تعظیم کے لائق ہیں یایوں سمجھے کہ ان کی اس طرح کی تعظیم کرنے سے اﷲ خوش ہوتاہے ہرطرح کا شرك ہے [2]اھ ملخصا"۔

صفحہ ۸:

"شرك جیسے سجدہ کرنا گو کہ پھر اس کو اﷲ سے چھوٹا ہی سمجھے اور اسی کامخلوق اوربندہ اور اس بات میں ا نبیاء اور شیطان اور بھوت میں کچھ فرق نہیں [3]اھ ملخصا۔"

یوں تو اس گمراہ کا استاد شفیق شیطان لعین ہی اچھا رہاکہ خود کو بہتر فرمایا وہ شرك کے پاس نہ گیا اور یہاں فسخ کاجھگڑا پیش کرنا جہالت،شرك کسی شریعت میں حلال نہیں ہوسکتا،کبھی ممکن نہیں کہ اﷲ تعالٰی شرك کا حکم دے اگرچہ اسے پھر کبھی منسوخ بھی فرمادے۔

کفریہ ۳۹ و ۴۰:حدیث:حضور پر نور سید المرسلین صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

انہ کان فقیر افاغناہ اﷲ ورسولہ [4]۔

ابن جمیل فقیر تھا اسے اﷲ اور اس کے رسول نے غنی کردیا۔

یہ حدیث صحیح بخاری مطبع احمدی قدیم ج۱ ص ۱۹۸ میں ابوھریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے ہے۔

حدیث:رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اپنے رب جل وعلا سے عرض کرتے ہیں:

اللھم انی احرم مابین جبلیھا مثل ماحرم بہ ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام

الٰہی! میں دونوں کوہ مدینہ کے درمیان کو حرم بناتاہوں مثل اس کے جیسے ابراہیم علیہ الصلٰوۃ والسلام

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۱۲/ ۱۰۰

[2] تقویۃ الایمان پہلا باب مطبع علیمی اندرون لوہاری گیٹ لاہور ص۸

[3] تقویۃ الایمان پہلا باب مطبع علیمی اندرون لوہاری گیٹ لاہور ص۶

[4] صحیح البخاری کتاب الزکوٰۃ باب قول اﷲ تعالٰی وفی الرقاب الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۱۹۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن