30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
مااثبتہ علی علم منہ بذلك اوشك فی شیئ من ذٰلك فھو کافر عنداھل العلم بالاجماع [1]۔(ملخصا) |
بات کی قرآن نے نفی فرمائی اس کا اثبات یاجس کا اثبات فرمایااس کی نفی کرے دانستہ یا اس میں کسی طرح کا شك لائے وہ باجماع تمام علماء کے کافرہے۔(ملخصا) |
(۲)اس کے طور پر قرآن عظیم میں جابجا شرك موجود۔
(۳)اس کے نزدیك انبیاء کرام علیہم الصلٰوۃ سے شرك صادر ہوئے۔
(۴)یونہی حضرات ملائکہ عظام علیہم الصلٰوۃ والسلام سے۔
(۵)یہی خیال خبیث حضور پرنور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی نسبت۔
(۶)جن باتوں کو یہ صاف صاف شرك بتاتاہے وہ اس کے اکابر مولانا شاہ عبدالعزیز صاحب دہلوی اور ان کے والدماجد شاہ ولی اﷲ اور ان کے والد شاہ عبدالرحیم اور ان سب کے پیر سلسلہ جناب شیخ مجدد صاحب کی تصنیفات تحریرات میں اہلی گہلی پھر رہی ہیں تو اس کے نزدیك معاذاﷲ وہ سب مشرك تھے پھر یہ انھیں امام وپیشوا وولی خدا کہتاہے اور بڑی لمبی چوڑی تعریفوں سے یاد کرتا ہے اور جو مشرکوں کو ایسا جانے خود کافر ہے تو یہ اس کا نیم اقراری کفریہ ہوا۔
(۷)کھلے شرکوں کے بھاری تو دے خود اس کے کلام میں برساتی حشرات الارض کی طرح پھیلے ہیں ایك بات اس کتاب میں کفر دوسری میں ایمان،یہاں شرك وہاں عرفان،تو یہ پورا اقرار کفریہ ہے،میں ان سب کی پوری تفصیل کروں تو بلا مبالغہ ایك مجلد ضخیم لکھوں دوسرے سے پانچویں تك چار کلیے کے لئے بکثرت جزئیات فقیر نے اپنے رسالہ اکمال الطامۃ علی شرك سوی بالامورالعامۃ(۱۳۱۱ھ)میں جمع کئے ثلثہ باقیہ کے جزئیات پر ہمارے بہت رسائل میں کلام ملے گا اور خود اسی رسالہ کی تقریرات سابقہ سے بعض کا پتا چلے گا یہاں بطور نمونہ ساتوں کلیے کی صرف ایك مثال لکھوں۔
کفریہ ۳۰:اﷲ عزوجل فرماتاہے:
|
"وَ تِلْکَ الْاَمْثٰلُ نَضْرِبُہَا لِلنَّاسِ ۚ وَمَا یَعْقِلُہَاۤ اِلَّا الْعٰلِمُوۡنَ ﴿۴۳﴾ " [2]۔ |
ہم یہ کہاوتیں بیان کرتے ہیں لوگوں کے لئے اور ان کی سمجھ نہیں مگر عالموں کو۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع