دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

بچی تو صرف شرك سے معصیت یا کراہت سے اسے بھی نجات نہیں کہ مقابر وجحیم واموال ونعیم کا خیال اس میں بھی رکھا ہوا ہے یہ عظمت کے ساتھ نہ آکر خیال انبیاء واولیاء کے شرك میں نہ ملا تو خیال گاؤخر کی قباحت میں تو شریك ہوگا۔تف ہزار تف ایسے ناپاك اختراع پر۔

مسلمانو! میں صرف نمازہی میں گفتگو کرتاہوں،نہیں نہیں۔اس کے نزدیك بیرونی نماز بھی قرآن عظیم کی تلاوت شرك ہے کیافقط نماز ہی عبادت ہے نفس تلاوت نہیں کیا اس عبادت میں شرك رواہے،حاشا کسی عبادت میں روانہیں۔اور قرآن کی سورتیں محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی نعت،ان کی ذکر،ان کی یاد،ان کی تعظیم،ان کی تکریم سے گونج رہی ہیں توعبادت تلاوت بے تصورعظمت سیدنا عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کیونکر متصور،تو اس چوپائی شرك سے کدھر مفر،غرض اس دشنام صریح سے قطع نظر یہ وجہ قبیح خود اقبح القبائح ومجموعہ صدہا کفریات وفضائح ہے۔

مسلمانو! تم نے دیکھا کیسی خبیث وناپاك وجہ کے حیلے سے اس شخص نے تمھارے پیارے نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو گالی دی اور ہنوز دعوٰی اسلام باقی ہے۔سبحان اﷲ! یہ منہ اور یہ دعوٰی!

" رَّبِّ اَعُوۡذُ بِکَ مِنْ ہَمَزٰتِ الشَّیٰطِیۡنِ ﴿ۙ۹۷﴾ وَ اَعُوۡذُ بِکَ رَبِّ اَنۡ یَّحْضُرُوۡنِ ﴿۹۸"[1]

اے میرے رب تیری پناہ شیاطین کے وسوسوں سے،اور اے میرے رب تیری پناہ کہ وہ میرے پاس آئیں(ت)

تنبیہ:میں نے اس کفریہ ملعونہ کی تفضیح وتقبیح میں ذرا اپنے قلم کو وسعت دی کہ یہ مقام اس شخص کی اشد شقاوت کاتھا اورمیں نے نہ دیکھا کہ ہمارے علماء نے یہاں کلام کوکامل رنگ تفصیل دیاہو،اب اس قول خبیث اخبث الاقوال بلکہ ارجس الابوال کے بعد مجھے اس کے کفریات جزئیہ زیادہ گنانے کی حاجت نہیں کہ طول وجہ ملال ہے مگر اجمالًا اتنااور سن لیجئے کہ اس کے حصہ میں جزئیات کثیرہ کے علاوہ بعد دابواب جہنم سات کلیات کفریاتکے ہیں:

دہلوی ملاکے یہاں کفریات کے سات کلیے

(۱)جابجا قرآن عظیم ایك بات فرمائے اوریہ صاف اسے غلط وباطل کہہ جائے۔شفاء شریف میں ص ۳۷۳،معین الحکام امام علاء الدین علی طرابلسی حنفی مطبع مصر ص ۲۲۹:

من استخف بالقراٰن اوبشیئ منہ او حجدہ اوکذب بشیئ منہ اواثبت مانفاہ اونفی

جو شخص قرآن مجید یا اس کے کسی حرف کی گستاخی یا اس کا انکار یااس کی کسی بات کی تکذیب یا جس

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۲۳/۹۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن