30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
الصراط المستقیم کتاب اﷲ وقیل رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وصاحباہ[1] ۔ |
صراط مستقیم سے مراد قرآن ہے اور بعض نے کہا رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اور ابوبکر صدیق وعمرفاروق رضی اﷲ تعالٰی عنہما مراد ہیں(ت) |
مسلمانو! میں فقط الحمد کو کہتاہوں۔نہیں نہیں شاید دو ایك کے سوا قرآن عظیم کی کسی سورت کا نماز میں تلاوت کرنا اس وہابی شرك سے نہ بچے گا۔جن سورتوں میں حضو ر پر نورمحمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یا دیگر انبیائے کرام یا ملائکہ عظام یا صحابہ کباریا مہاجرین وانصار یا متقین ومحسنین وعباداﷲ الصالحین کی صریح تعریفیں ہیں ان کا تو کہنا ہی کیاہے،یونہی وہ بھی جن میں حضرات انبیاء علیہم الصلٰوۃ والثناء کے قصص مذکورہیں کہ ان کا تصور جب آئے گاعظمت ہی سے آئے گا جس کا اس شخص کو خود اقرار ہے ان کے سوا گنتی ہی کی سورتیں حضور اقدس محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے ذکر صریح سے خالی ہوں گی اور کچھ نہ ہو تو کم سے کم حضور سے خطاب ہوں گے جب چاروں قل،"تبت"میں کھلا ہوا حضور قدس صلی کا ذکر لگا ہواہے کہ ا س کی تلاوت میں ضرور خیال جائے گاکہ یہ بھاری انتقام اﷲ عزوجل کس کی طرف سے لے رہاہے،یہ سخت غضب الٰہی کس کی جناب میں گستاخی کرنے پر اتر رہا ہے"لایلف"شریف میں ا گرحضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا صراحۃً ذکر نہیں تو کعبہ معظمہ کاذکر ہے اور وہ بھی کمال تعظیم کے ساتھ کہ اپنی ربوبیت کو اس کی طر ف اضافت فرمایا اس کا تصور کب بے عظمت آئے گا بنظر ظاہر صرف سورہ تکاثر اس عالمگیر وبا سے بچے گی باقی تمام وکمال ہر سورۃ کی تلاوت شرك عــــــہ میں ڈالے گی پھر تکاثر بھی
عــــــہ:اور شریعت محمدیہ علی صاحبہا افضل الصلٰوۃ والتحیۃ عیاذًا باﷲ ان شرکیات کی واجب وسنت وجائز کرنیوالی ہوئی،صحابہ سے آج تك تمام مسلمان کہ ان امور پر اجماع کیے ہوئے ہیں سب شرك میں گرفتار ٹھہرے ا س سے بڑھ کر اور کیا کلمہ ہوگا،شفاء شریف ص ۳۶۲ و ۳۶۳:
|
نقطع بتکفیر کل قائل قال قولا یتوصل بہ الی تضلیل الامۃ [2]۔۱۲ سل السیوف الھندیۃ علی کفریات بابا النجدیۃ للمصنف العلامۃ مدظلہ |
جو شخص ایسی بات کہے جس سے تمام امت کے گمراہ ٹھہرنے کی راہ نکلتی ہو ہم بالیقین اسے کافر کہتے ہیں ۱۲ سل السیوف الہندیۃ علی کفریات بابا النجدیۃ للمصنف العلامۃ مدظلہ۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع