30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ایسی شریعت بھیجی جس نے نمازکی ہر دو رکعت پر التحیات واجب کی اوراس میں السلام علیك ایھاالنبی ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ اشھدان محمدًا عبدہ ورسولہ پڑھناعرض کرنا لازم کیا۔
مسلمانو! کیا ان کے پڑھنے کاحکم محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی طرف خیال کرنے کا حکم نہ ہوا،بیشك ہوا،اور واقعی ان کا خیال مسلمان کے دل میں جب آئے گا عظمت وجلال ہی کے ساتھ آئے گا کہ اس کا تصور ان کے پاك مبارك تصور کو لازم بین بالمعنی الاخص ہے اور عرض سلام تو خاص بغرض ذکر و اکرام ہی ہے تو یہاں نہ صرف ان کے خیال بلکہ خاص نماز میں ان کے ذکر وتکریم کا حکم صریح ولکن المنفقین لایعلمون(لیکن منافقین نہیں جانتے۔ت)احیاء العلوم مطبع لکھنؤ ج ۱ ص ۹۹:
|
احضر فی قلبك النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وشخصہ الکریم وقل سلام علیك ایھا النبی ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ [1]۔ |
التحیات میں نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو اپنے دل میں حاضر کر اورحضور کی صورت پاك کا تصور باندھ اور عرض کر السلام علیك ایھا النبی ورحمہ اﷲ وبرکاتہ،۔ |
میزان امام شعرانی مطبوعہ مصر جلد ۱ صفحہ ۱۳۹ و ۱۴۰:
|
سمعت سیدی علیا الخواص رحمہ اﷲ تعالٰی یقول انما امر الشارع المصلی بالصلٰوۃ والسلام علی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فی التشھد لینبہ الغافلین فی جلوسھم بین یدی اﷲ عزوجل علی شھود نبیھم فی تلك الحضرۃ فانہ لایفارق حضرۃ اﷲ تعالٰی ابدافیخاطبونہ بالسلام مشافیۃ [2]۔ |
میں نے اپنے سردار علی خواص رحمۃ اﷲ تعالٰی کوفرماتے سنا کہ شارع نے نمازی کو تشہد میں نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پر درود وسلام عرض کرنے کا اس لئے حکم دیا جو لوگ اﷲ عزوجل کے دربار میں غفلت کے ساتھ بیٹھتے ہیں انھیں آگاہ فرما دے کہ اس حاضری میں اپنے نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو دیکھیں اس لئے کہ حضور کبھی اﷲ تعالٰی کے دربار سے جدا نہیں ہوتے پس بالمشافہہ حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پرسلام عرض کریں۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع