30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا تصور آنا اس شرك پسند کے نزدیك شرك تك پہنچائے گا۔
اقول: الحمد ﷲ محمدر سول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی عظمت تو رفیع الدرجات ذوالعرش جل وعلا کی بنائی ہوئی ہے۔کسی کافر یا کافرمنش کے مٹائے نہ مٹے گی،چودھویں رات کے چاند کا چمکتا نور کہیں کتوں کے بھونکنے سے کم ہوا ہے ؎
مہ فشاند نور وسگ عو عو کند ہر کسے برخلقت خود مے تند
(چاند نور پھیلا رہاہے اور کتا عو عو کرتاہے،ہر ایك اپنی اپنی فطرت ظاہر کرتاہے۔ت)
اس شخص کے نزدیك نماز میں محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا خیال آنا موجب شرك کہ جب وہ آئے گا عظمت کے ساتھ آئے گا،مگر واﷲ العظیم کہ شریعت رب العرش الکریم نے نماز بے ان کے خیال باعظمت وجلال کے ناقص ہے،اس سے کہو کہ اپنے شریکوں کو جمع کرے اورقہر والے عرش کے مالك سے لڑائی لے کہ تو نے کیوں
(بقیہ حاشیہ صفحہ گزشتہ)
کافروشی وکفرمنشی ان کے(بدگویوں)کی طرف خیال لے جانا اپنے بیل اور گدھے کے نہ صرف تصور بلکہ ہمہ تن اس میں ڈوب جانے سے بدر جہا بدتر،اور کہاں شیخ طریقت وآقائے نعمت وخداوند دولت خاندان دہلی شیخ مجد د کا یہ واشگاف قول کہ تصور صورت شیخ سے غافل نہ ہو۔نمازوں،عبادتوں،سب وقتوں حالتوں میں اسی کی طرف متوجہ رہو اگرچہ عین نماز میں اسی صورت کو سجدہ محسوس ہو وہ قبلہ عبادت ہے،نہ مسجودلہ جو اس قبلہ سے پھرا وہ بیدولت تباہ ہوا اس کا کام برباد ہوگیا،تصور شیخ کی ایسی دولت سعادت مندوں کو ملتی ہے طالبان خدا کو اس کی بہت تمنا رہتی ہے،غرض وہ بول یہ قول باہم لڑے ہیں کفر وشرك کے عقاب پر تولے کھڑے ہیں،دیکھئے وہابی صاحب کدھرڈھالتے ہیں ادھر جھکاتے یا ادھر ڈالتے ہیں ؎
یادامن یارفت از دست یا ایں دل زار رفت ازدست
(یار دامن ہاتھ سے جائے گا یا یہ آزردہ دل ہاتھ سے جائیگا۔ت)
|
کَذٰلِکَ الْعَذَابُ ؕ وَ لَعَذَابُ الْاٰخِرَۃِ اَکْبَرُ ۘ لَوْ کَانُوۡا یَعْلَمُوۡنَ ﴿۳۳﴾٪[1]۔۱۲ سل السیوف الھندیۃ علی کفریات باباالنجدیۃ |
مارایسی ہوتی ہے اور بیشك آخرت کی مار سب سے بڑی ہے، کیا اچھا تھا کہ وہ جانتے،۱۲ سل السیوف الہندیۃ علی کفریات باباالنجدیۃ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع