دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو پس پشت ڈالو،یہ کیا ایمان ہے،کیسا اسلام ہے،کیا اسلام اسی کا نام ہے  ؎

اے راہ روپشت بمنزل ہشدار

(اے منزل کی طر ف پشت کرکے چلنے والے! ہوش کر۔ت)

مزہ یہ ہے کہ وہ خود تمھاری ساری بناوٹوں کا دربا جلا گیا۔تقویۃ الایمان:

"یہ بات محض بے جا ہے کہ ظاہر میں لفظ بے ادبی کا بولئے اور اس سے کچھ اور معنی لیجئے معما اور پہیلی بولنے کی اور جگہ ہیں۔کوئی شخص اپنے باپ یا بادشاہ سے جگت نہیں بولتا،اس کے واسطے دوست آشنا ہیں نہ باپ اور بادشاہ۔"

اور انصاف کیجئے تو اس کھلی گستاخی میں کوئی تاویل کی جگہ نہیں میں جانتاہوں تم یوں نہیں سمجھو گے ذرا اپنے کلیجہ پر ہاتھ رکھ کر دیکھو اورآنکھیں بند کرکے بہ نگاہ انصاف غور کرو،اگر کوئی وہابی اپنے باپ کی نسبت کہے کہ تیرے کان گدھے کے سے ہیں تیری ناك بجو کی سی ہے،تو کیااس نے اپنے باپ کو گالی نہ دی،یا کوئی سعادت مند نجدی اٹھ کراپنے بدلگام مصنوعی امام کی نسبت کہے کہ ان کی آواز لطیف کتے کے بھونکنے سے مشابہ تھی،ان کا دہن شریف سور کی تھوتھنی سے ملتاتھا،تو تم اسے کیسا سمجھو گے۔کیا اپنے طائفے میں رکھوگے یا بسبب گستاخی پیشواذات سے باہر کردو گے۔اب تمھیں ظاہر ہوگاکہ اس خبیث بددین نے جوہمارے عزت والے رسول دوجہان بادشاہ عرش عالم پناہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی نسبت یہ لعنتی کلمات عــــــہ لکھے۔انھوں نے ہمارے اسلامی دلوں پر تیر وخنجر سے زیادہ کام کیا،پھر ہم اسے

عــــــہ: یہاں اس کے پیرووں کی غایت معذرت وسخن سازی جو کچھ ہے یہ ہے کہ کلام اس نے بقصد توہین نہ لکھا سوق سخن تاکید اخلاص کے لئے ہے مگر یہ بناوٹ اسی قبیل سے ہے کہ  ؎

لن یصلح العطاء مافسدہ الدھر

(زمانے کے فساد کویہ عطیہ ہر گز درست نہیں کرسکتا۔ت)

قصد قلب کلمات لسان سے ظاہر نہ ہوگا تو کیا وحی اترے گی کہ فلاں کے دل کا یہ ارادہ تھا اور صریح لفظ شنیع وقبیح میں سوق کلام خاص بغرض توہین ہونا کس نے لازم کیا،کیا اﷲ ورسول کو براکہنا اس وقت کلمہ کفر ہے جب بالخصوص اسی امر میں گفتگو ہو ورنہ باتوں باتوں میں جتنا چاہے برا کہہ جائے کفروکلمہ کفر نہیں علت وہی ہے کہ ان حضرات کے دلوں میں حضور پر نور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی عزت عظمت نہیں ان کی بدگوئی کو ہلکا جانتے ہیں اس میں طرح طرح کی شاخیں نکالتے ہیں جیسے بنے اپنے امام کے کفریات سنبھالتے ہیں، شفاء شریف ص ۳۳۰(باقی اگلت صفحہ پر)


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن