دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

عَذَابًا مُّہِیۡنًا ﴿۵۷ "[1]

آیت:" وَالَّذِیۡنَ یُؤْذُوۡنَ رَسُوۡلَ اللہِ لَہُمْ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ﴿۶۱"[2]۔

میں اور ان کے لئے بنارکھا ہے ذلت والا عذاب۔

جو ایذادیتے ہیں اﷲ کے رسول کو ان کے لئے دکھ کی مارہے۔

مسلمانو! پھر ان مقتدیوں کا ایمان دیکھئے،ایمان کی آنکھ پر ٹھیکری رکھ کر اسلام کے کان میں انگلیاں دے کر یہ کچھ دیکھتے یہ کچھ سنتے ہیں اور پھروہ ویسا ہی امام کا امام،یہ اس کے چیلے بیدام کے غلام،سبحان اللہ! یہ حرکات اور اسلام کا نام،مسلمان وہ ہیں جنھیں قرآن عظیم فرماتاہے،

آیت: لَا تَجِدُ قَوْمًا یُّؤْمِنُوۡنَ بِاللہِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ یُوَآدُّوۡنَ مَنْ حَآدَّ اللہَ وَ رَسُوۡلَہٗ وَ لَوْ کَانُوۡۤا اٰبَآءَہُمْ اَوْ اَبْنَآءَہُمْ اَوْ اِخْوٰنَہُمْ اَوْ عَشِیۡرَتَہُمْ ؕ اُولٰٓئِکَ کَتَبَ فِیۡ قُلُوۡبِہِمُ الْاِیۡمٰنَ وَ اَیَّدَہُمۡ بِرُوۡحٍ مِّنْہُ ؕ[3]۔

تو نہ پائے گا ان لوگوں کو جو مانتے ہیں اﷲ اور پچھلے دن کو کہ محبت رکھیں اس سے جس نے ضدباندھی اﷲ اور اس کے رسول سے اگرچہ وہ ان کے باب یا بیٹے یا بھائی یا کنبے والے ہوں یہ لوگ ہیں کہ نقش کردیا اﷲ نے ان کے دلوں میں ایمان اور مدد فرمائی ان کی اپنی طرف کی روح سے۔

وہابی صحابو! مسلمان بننا چاہتے ہو تو حضور پر نورمحمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی عظمت سویداے دل کے اندر جماؤ جو ان کی جناب عالم مآب میں گستاخی کرے اگر تمھارا باپ بھی ہو الگ ہوجاؤ جگر کا ٹکڑا ہو دشمن بناؤ،بہزار زبان وصد ہزاردل اس سے تبری کرو تحاشی کرو اس کے سایہ سے نفرت کرو اس کے نام محبت پر لعنت کرو،ورنہ اگر دوسرا تمھیں اﷲ ورسول سے زیادہ عزیز ہے تو اسلام کا نام لیے جاؤ حقیقت اور چیز ہے،وائے بے انصافی اگر کوئی تمھارے باپ کو گالی دے تو اس کے خون کے پیاسے رہو صورت دیکھنے کے روادار نہ ہو۔بس پاؤ توکچا نگل جاؤ۔وہاں نہ تاویلیں نکالو نہ سیدھی بات ہیر پھیر میں ڈالو،اور محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی نسبت وہ کچھ سنواور آنکھ میلی نہ کرو۔بلکہ ا س کی امامت وپیشوائی کا دم بھرو،ولی جانو،جو اسے برا کہے الٹی اس سے دشمنی ٹھانو،ہدلگام کی بات میں سو سو طرح کے پیچ نکالو،رنگ رنگ کی تاویلیں ڈھالو،جیسے بنے کی بگڑی سنبھالو،اسی کی حمایت میں عظمت مصطفی


 

 



[1] القرآن الکریم ۳۳/ ۵۶

[2] القرآن الکریم ۹/ ۶۱

[3] القرآن الکریم ۵۸/۲۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن