دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

ملحوظ ومقصود می شود بشرك میکشد [1]۔

نہ ہی تعظیم بلکہ ان کا خیال بے تعظیم اور حقیر ہوتاہے اور یہ غیر کی تعظیم واجلال نماز میں ملحوظ ومقصود ہو تو شرك کی طرف کھینچ لیتی ہے۔

مسلمانو،مسلمانو! خدارا ان ناپاك ملعون شیطانی کلموں کو غور کرو محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کی طرف نماز میں خیال لےجانا ظلمت بالائے ظلمت ہے کسی فاحشہ رنڈی کے تصور اور اس کے ساتھ زنا کا خیال کرنے سے بھی براہے،اپنے بیل یا گدھے کے تصورمیں ہمہ تن ڈوب جانے سے بدرجہا بدتر ہے،ہاں واقعی رنڈی نے تو دل نہ دکھایا گدھے نے تو کوئی اندرونی صدمہ نہ پہنچایا،نیچا تو محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے دکھایا کہ قرآن عظیم میں وخاتم النبیین پڑھ کر تازی نبوتوں کا دربار جلایا ان کا خیال آنا کیوں نہ قہر ہو ان کی طرف سے دل میں کیوں نہ زہر ہو۔

مسلمانو! ﷲ انصاف،کیا ایسا کلمہ کسی اسلامی زبان وقلم سے نکلنے کا ہے! حاش للہ! پادریوں پنڈتوں وغیرہم کھلے کافروں مشرکوں کی کتابیں دیکھو جو انھوں نے بزعم خود اسلام جیسے روشن چاند پرخاك ڈالنے کو لکھی ہیں۔شاید ان میں بھی اس کی نظیر نہ پاؤگے کہ ایسے کھلے ناپاك لفظ تمھارے پیارے نبی سچے رسول صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی نسبت لکھے ہوں کہ انھیں مواخذہ دنیا کا اندیشہ ہے مگر اس مدعی اسلام بلکہ مدعی امامت کا کلیجہ چیر کر دیکھئے کہ اس نے کس جگرے سے محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی نسبت بے دھڑك یہ صریح عــــــہ سب ودشنام کے لفظ لکھ دئے اور روز آخر اﷲ عزیز غالب قہار کے غضب عظیم وعذاب الیم کا اصلا اندیشہ نہ کیا۔

مسلمانو! کیا ان گالیوں کی محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو اطلاع نہ ہوئی یا مطلع ہوکر ان سے انھیں ایذا نہ پہنچی،ہاں ہاں،واﷲ واﷲ انھیں اطلاع ہوئی،واﷲ واﷲ انھیں ایذا پہنچی،واﷲ واﷲ جو انھیں ایذا دے اس پر دنیا وآخرت میں اﷲ جبار وقہار کی لعنت،اس کے لئے سختی کا عذاب شدت کی عقوبت۔ آیت:

"اِنَّ الَّذِیۡنَ یُؤْذُوۡنَ اللہَ وَ رَسُوۡلَہٗ لَعَنَہُمُ اللہُ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَۃِ وَ اَعَدَّ لَہُمْ

بیشك جو لوگ ایذا دیتے ہیں اﷲ اورا س کے رسول کو ان پر اﷲ نے لعنت فرمائی دنیا وآخرت

 

عــــــہ: اور ان کی شان میں ادنٰی گستاخی کفر جس کی مبارك مقدس منور تفصیل شفا شریف اور اس کی شرح میں ہے ۱۲ سل السیوف۔


 

 



[1] صراط مستقیم ہدایت ثانیہ در ذکر مخلات عبادات الخ افادہ نمبر ۱ المکتبۃ السلفیہ لاہور ص۸۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن