30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
شرح وغیرہا کتب ائمہ میں ہے۔
کفریہ ۲۷:تقویۃ الایمان پہلی فصل میں اس دعوے کا کہ"انبیاء واولیا کو پکارنا شرك ہے"ثبوت سنئے ص ۱۹:
"ہمارا جب خالق اﷲ ہے اور اس نے ہم کو پیدا کیا تو ہم کو بھی چاہئے کہ اپنے ہر کاموں پر اسی کو پکاریں اور کسی سے ہم کو کیا کام جیسے جو کوئی ایك بادشاہ کا غلام ہوچکا تو وہ اپنے ہرکام کا علاقہ اسی سے رکھتاہے،دوسرے بادشاہ سے بھی نہیں رکھتا اور کسی چوہڑ ے چمار کا تو کیاذکر ہے۔"[1]
مسلمانو! ایمان سے کہنا حضرات انبیاء واولیا ء علیہم الصلٰوۃ والسلام کی نسبت ایسے ناپاك ملعون الفاظ کسی ایسے کی زبان سے نکل سکتے ہیں جس کے دل میں رائی برابر ایمان ہو،شاید اسی شخص نے اور طائفے کی نسبت سچ ہی کہا تھا کہ پیغمبر خدا کے فرمانے کے موافق ہوا کہ ان میں کوئی ایسا بھی نہ رہا جس کے دل میں دانہ خردل کے برابر ایمان ہو،اور حضرات انبیا ء سے اسے کچھ کام نہ ہونا بہت ٹھیك ہے کہ جب اس کے میلے گندے مذہب میں ان کا ماننا ہی روا نہیں بلکہ کفر ہے تو دین تویوں گیا،اور دنیا جو ایسوں کی غایت مرام ومبلغ علم ہے اس میں کسی نبی کی سرکار سے ٹکا مہینہ جمعہ کی روٹی ملنے کی بھی امید نہیں تو زال دنیا کے ایسے کمانے والے پوتوں کو انبیاء علیہم الصلٰوۃ والسلام سے کام ہونے کا کیا باعث۔
کفریہ ۲۸ و ۲۹:یہ کفریہ اٹھائیس سب سے بدتر خبیث،صراط مستقیم ص ۹۵:
|
بمقتضائے ظلمت بعضہا فوق بعض از وسوسہ زنا خیال مجامع زوجہ خود بہتر ست وصرف ہمت بسوئے شیخ وامثال آں از معظمین گو جناب رسالتمآب باشند بچندیں مرتبہ بد تر از استغراق درصورت گاؤ خر خود ست خیال آں باتعظیمواجلال بسوید اے دل انسان مے چسپد بخیال گاؤ و خرکہ نہ آں قدر چسپیدگی میبود ونہ تعظیم بلکہ مہان و محقرمیبود واین تعظیم و اجلال غیر کہ درنماز |
ظلمات بعضہا فوق بعض کی بناپر زنا کے وسوسہ سے اپنی بیوی سے مجامعت کا خیال بہترہے اور اپنی ہمت کو شیخ اور ان جیسے معظم لوگوں خواہ جناب رسالت مآب ہی ہوں،کی طرف مبذو ل کرنا اپنے گائے اور گدھے کی صورت میں مستغرق ہونے سے کئی گنا بدترہے کیونکہ ان کا خیال تعظیم اور اجلال کے ساتھ انسان کے دل کی گہرائی میں چپك جاتاہے بخلاف گدھے اور گائے کے خیال میں نہ تو اس قد ر چسپیدگی ہوتی ہے اور |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع