دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

لفظ حدیث کہ اگر تومیری قبر سے گزرے،کہاں یہ فائدہ خبیث کہ مرکر مٹی میں ملنے والاہوں۔کیوں یہ کیسا کھلا افترا ہے محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پر،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

من کذب علی متعمدا فلیتبوا مقعدہ من النار [1]۔

جو دانستہ مجھ پر جھوٹ باندھے وہ اپنا ٹھکانا دوزخ میں بنالے۔

وہابی صاحبو! ہمارے نبی محمدرسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے ارشاد پر اپنے پیشوا کا ٹھکانا بتاؤ،ہمارے نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

ان اﷲ حرم علی الارض ان تاکل اجساد الانبیاء [2]۔

بیشك اﷲ تعالٰی نے زمین پر حرام کیاہے کہ پیغمبروں کے بدن کھائے۔

فائدہ:یہ حدیث ۱ ابوداؤد و۲نسائی و۳ابن ماجہ و۴امام احمد و۵ابن خزیمہ و۶ابن حبان و۷دارقطنی و۸حاکم وابونعیم ۹وغیرہم ائمہ حدیث نے حضرت اوس بن اوس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کی امام الائمہ ۱ ابن خزیمہ و۲ابن حبان و۳ دارقطنی نے اس کی تصحیح اور امام عبدالغنی وامام عبدالعظیم منذری نے تحسین کی حاکم نے کہا بر شرط بخاری صحیح ہے،ابن دحیہ نے کہا صحیح ہے محفوظ ہے ثقات عدول کے سلسلے سے آئی ہے

وہابی صاحبو! تمھارے پیشوا نے یہ ہمارے نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی جناب میں کیسی عــــــہ صریح گستاخی کی۔

عــــــہ: زیادت جلیلہ:سبحان اللہ! رب العالمین جل مجدہ ان کے غلاموں یعنی شہدائے کرام کی نسبت ارشاد فرمائے:

" وَلَا تَقُوۡلُوۡا لِمَنْ یُّقْتَلُ فِیۡ سَبِیۡلِ اللہِ اَمْوٰتٌ ؕ بَلْ اَحْیَآءٌ وَّلٰکِنۡ لَّا تَشْعُرُوۡنَ﴿۱۵۴ " [3]۔

جو خداکی راہ میں مارے جائیں انھیں مردہ نہ کہو بلکہ وہ زندہ ہیں لیکن تمھیں خبر نہیں۔(باقی اگلے صفحہ پر)

 


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب العلم باب اثم من کذب علی النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۲۱،صحیح مسلم تغلیظ الکذب علی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم قدیمی کتب خانہ ۱ /۷

[2] سنن ابو داؤد باب تفریع ابواب الجمعۃ آفتاب عالم پریس لاہور ۱/ ۱۵۰،سنن النسائی کتاب الجمعۃ نور محمد کارخانہ تجارت کتب کراچی ۱ /۲۰۴،سنن ابن ماجہ باب ماجاء فی فضل الجمعۃ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۷۷

[3] القرآن الکریم۲/ ۱۵۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن