30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تیسرا بڑا اندیشہ یہ تھاکہ جاہل لوگ یہ سب کچھ گوارا کرکے براہ جہالت کوئی معجزہ مانگ بیٹھے یا کسی ذی علم ہی نے بقصد تفضیح وتعجیز فرمائش کردی تو کیسی بنے گی اس کی یوں بھاری پیش بندی کرلی گئی۔ تقویۃ الایمان حصہ دوم ترجمہ سلطان خان ص ۱۶ و ۱۷:"جس شخص سے کوئی معجزہ نہ ہو اس کو پیغمبر نہ سمجھنا یہ عادتیں یہود اور نصارٰی اورمجوس اور منافقوں اور مکہ والے اگلے مشرکوں کی ہیں پیغمبر خدا ایسی ہی باتوں کو مٹانے کے واسطے آئے پھر جو شخص ایسی عادتیں اختیار کرے اور مسلمانوں میں جاری کرے وہ اﷲ تعالٰی کی طرف سے مغضوب ہے راندا گیا خدا کے غضب میں گرفتار اور خدا کے دشمنوں میں شمار[1]اھ ملخصا۔"
ظاہر ہے کہ عوام بیچارے اتنے بھاری بھاری ڈراوے موٹے موٹے لغت سن کر کانپ جائیں گے پھر کوئی معجزہ،طلبی کانام بھی زبان پر نہ لائے گا پیش خویش ان سب کارستانیوں سے کام پورا کرلیا تھا،پیر جی کی مہر کا کندہ اسمہ احمد قرار پایا تھا،خطبوں میں پیرجی کے نام صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کہنا شروع ہوگیا تھا مگرقہر الٰہی سے مجبور ہیں غیبی کوڑے نے سب بنے کھیل بگاڑ دئے پٹھانوں کے خنجر موذی کش نے چنے سور ماپچھاڑ دئے،
؎ جی کی جی ہی میں رہی بات نہ ہونے پائی
وحی عصمت کی کرامات نہ ہونے پائی
" فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا ؕ وَ الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیۡنَ ﴿۴۵﴾"[2](تو ظالم لوگوں کی جڑکاٹ دی گئی۔اور سب خوبیوں سراہا اﷲ رب سارے جہاں کا۔ت)
کفریہ ۲۵:تقویۃ الایمان ص ۶۰،حدیث تو یہ لکھی:
أرأیت لومررت بقبری اکنت تسجدلہ(بتاؤ اگر میری قبرپر گزر ہو تو تم اس کو سجدہ کروگے۔ت)خودہی اس کا ترجمہ یوں کیا کہ:"بھلا خیال تو کر جو تو گزرے میری قبر پرکیا سجدہ کرے تو اس کو۔"
آگے جو گستاخی کی رگ اچھلے جھٹ آفت کی،(ف)لکھ کر فائدہ یہ جڑدیا:
"یعنی میں بھی ایك دن مرکر مٹی میں ملنے والا ہوں"[3]
اس کے حامی اور اس کے پیر وایمان سے بتائیں یہ حدیث کے کس لفظ کا مطلب ہے،کہاں تو وہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع