دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

ان لوگوں کو کہ اس مالك الملك سے ایك بھائی بندی کارشتہ یا دوستی آشنائی کا سا علاقہ سمجھ کر کیابڑھ بڑھ کر باتیں مارتے ہیں کوئی کہتاہے کہ اگر میرا رب میرے پیر کے سواکسی اور صورت میں ظاہر ہوں تو ہر گز اس کو نہ دیکھوں،اﷲ پناہ میں رکھے ایسی ایسی باتوں سے                  ع

بے ادب محروم گشت از فضل رب [1]"ملخصًا

میں کہتاہوں ہاتھ میں ہاتھ ملاکر باتیں ہونا تو بھائی بندی یا آشنائی کا سا علاقہ نہیں         ع

بے ادب محروم ماندازفضل رب

کفریہ ۲۳:تقویۃ الایمان ص ۱۴:

"جتنے پیغمبر آئے سو وہ اﷲ کی طرف سے یہی حکم لائے ہیں کہ اﷲ کو مانے اس کے سوا کسی کو نہ مانے"[2] 

ص ۱۶ و ۱۷:"اﷲ صاحب نے فرمایا کسی کو میرے سوا نہ مانیو"[3]

ص ۱۸:"اﷲ کے سواکسی کو نہ مان۔"[4] 

 ص ۷:"اور وں کو ماننامحض خبط ہے۔"[5]

یہاں انبیاء وملائکہ وقیامت وجنت ونار وغیرہا تمام ایمانیات کے ماننے سے صاف انکار کیا اور اس کا افتراء اﷲ تعالٰی اور اس کے رسولوں پر رکھ دیا،یہ کفریہ بھی صدہا کفریات کامجموعہ ہے،مسلمانوں کے مذہب میں جس طرح اﷲ عزوجل کاماننا ضرور ہے یونہی ان سب کا ماننا جزء ایمان ہے ان میں جسے نہ مانے گا کافرہے۔ہر اردو زبان والا جانتاہے کہ ماننا تسلیم وقبول واعتقاد کو کہتے ہیں ولہذا اہل زبان ایمان کا ترجمہ"ماننا"اور کفر کا ترجمہ"نہ ماننا"کرتے ہیں۔

آیت(بقرۃ):" ءَاَنۡذَرْتَہُمْ اَمْ لَمْ تُنۡذِرْہُمْ لَا یُؤْمِنُوۡنَ ﴿۱۰"[6]۔

موضح قرآن ترجمہ شاہ عبدالقادر:تو ڈراوے یا نہ ڈراوے وَے نہ مانیں گے۔[7]

 

 



[1] تقویۃ الایمان الفصل الخامس فی ردالاشراك فی العادات مطبع علیمی اندرون لوہاری گیٹ لاہور ص۳۸

[2] تقویۃ الایمان الفصل الاول فی الاجتناب عن الاشراك مطبع علیمی اندرون لوہاری گیٹ لاہور ص۱۰

[3] تقویۃ الایمان الفصل الاول فی الاجتناب عن الاشراك مطبع علیمی اندرون لوہاری گیٹ لاہور ص۱۲

[4] تقویۃ الایمان الفصل الاول فی الاجتناب عن الاشراك مطبع علیمی اندرون لوہاری گیٹ لاہور ص۱۲

[5] تقویۃ الایمان پہلا باب توحید وشرك کے بیان میں مطبع علیمی اندرون لوہاری گیٹ لاہور ص۵

[6] القرآن الکریم ۲ /۶

[7] موضح القرآن ترجمہ شاہ عبدالقادر تاج کمپنی کراچی ص۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن