دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

اﷲ تعالٰی والعروج الیہ ومکالمتہ [1]ا ھ ملخصا۔

اس تك صعود اس سے باتیں کرنے کا مدعی ہو۔

ص ۳۶۲:

وکذلك من ادعی منھم انہ یوحی الیہ وان لم یدع النبوۃ اوانہ یصعد الی السماء ویدخل الجنۃ ویاکل من ثمارھا ویعانق الحور العین فھؤلاء کلھم کفار مکذبون للنبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم [2]۔

اسی طرح جھوٹا متصوف دعوٰی کرے کہ اﷲ تعالٰی اسے وحی کرتاہے اگرچہ نبوت کا مدعی نہ ہو،یا یہ کہ وہ آسمان تك چڑھتاہے جنت میں جاتا اس کے پھل کھاتا حوروں کو گلے لگاتاہے یہ سب کافر ہیں رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی تکذیب کرنے والے۔

حوروں سے اس معانقہ کے دعوے پر تو یہ حکم ہے خود رب العزت سے ہاتھ ملاکر مصافحہ پر کیا حکم ہوگا۔تحفہ اثناعشریہ ص ۲۹۹:

درحین بعثت بلکہ درحین مناجات ومکالمہ کہ اعلائے مراتب قرب بشری باجناب خداوندی ست [3]۔

نبی کی بعثت کے وقت بلکہ مکالمہ اورمناجات کے وقت جو کہ اﷲ تعالٰی کے ہاں بشری قرب کا اعلٰی مرتبہ ہے۔(ت)

اس ترقی سے صاف ظاہر کہ مکالمہ کا مرتبہ نفس نبوت سے خاص تر ہے تو دنیا میں کسی کے لئے اﷲ عزوجل سے کلام حقیقی کا دعوی صراحۃً اس کی نبوت کا دعوٰی ہے،تفسیر عزیزی سورہ بقرہ مطبع کلکتہ ۱۲۴۹ھ ص ۴۲۳ زیر قولہ تعالٰی

"وَقَالَ الَّذِیۡنَ لَایَعْلَمُوۡنَ لَوْلَا یُکَلِّمُنَا اللہُ":

منشائے ایں گفتگوے ایشاں جہل ست زیر اکہ نمی فہمند کہ رتبہ ہمکلامی باخدائے عزوجل بس بلندست ہنوز بہ پائہ اولین آں کہ ایمان ست نرسیدہ اند وآن رتبہ مختص ست بملائکہ وانبیاء علیہم الصلٰوۃ والسلام وغیرہ ایشاں راہرگز میسر نمی شود پس فرمائش ہمکلامی باخدا گویا فرمائش آنست کہ تاہمہ راپیغمبراں

ان کی اس گفتگو کا منشاء جہالت ہے کیونکہ وہ یہ نہ سمجھے کہ اﷲ تعالٰی کے ساتھ ہم کلامی کا رتبہ بہت بلند ہے یہ لوگ ابھی ایمان کی ابتداء کو نہیں پہنچے حالانکہ وہ رتبہ ہمکلامی فرشتوں اور انبیاء کو ہی حاصل ہے کسی دوسرے کوہر گز میسر نہیں ہے، تو اﷲ تعالٰی سے ہمکلامی کی فرمائش کرنا گویا یہ فرمائش ہے کہ وہ

 


 

 



[1] الشفاء بتعریف حقوق المصطفی فصل فی بیان ماھومن المقالات المطبعۃ الشرکہ الصحافیۃ فی البلاد العثمانیہ ۲/ ۲۶۸

[2] الشفاء بتعریف حقوق المصطفی فصل فی بیان ماھومن المقالات المطبعۃ الشرکہ الصحافیۃ فی البلاد العثمانیہ ۲/ ۷۱۔۲۷۰

[3] تحفہ اثنائے عشریہ باب ششم دربحث نبوت سہیل اکیڈمی لاہور ص۱۶۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن