30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اس سے بچتا ہے یہ صراحۃً اﷲ عزوجل کو قابل ہر گونہ نقص وعیب وآلودگی ماننا ہے کہ یہ بھی مثل کفریہ ہفتم ہزاروں کفریات کا خمیر ہ ہے۔ عالمگیری قول مذکورہ درکفریہ ۳،اعلام بقو اطع الاسلام مطبع مصر ۱۲۹۲ھ ص ۱۵:
|
من نفی اواثبت ماھو صریح فی النقص کفر [1]۔ |
جو اﷲ تعالٰی کی شان میں کوئی ایسی بات نہ یا ہاں کہے جس میں کھلی منقصت ہو کا فر ہوجائے۔ |
کفریہ ۱۰:اس قول میں صدق الٰہی بلکہ اس کی سب صفات کمال کو اختیاری مانا کہ مصلحت عیب و آلائش سے بچنے کو اختیار کیا ہے جس طرح کفریہ ۳ میں صفت علم غیب کو صراحۃً اختیاری کہا تھا اور جو چیز اختیاری ہو ضرور حادث ونو پیداہوگی، شرح عقائد النسفی طبع قدیم ص ۲۲:
|
الصادر عن الشیئ بالقصد والاختیار یکون حادثا بالضرورۃ [2]۔ |
جوکسی سے اس کے قصد و اختیار سے صادر ہو وہ بالبداہت حادث ہوگا۔اور صفات الٰہی کو حادث ٹھہرانا کلمہ کفر ہے۔ |
فقہ اکبر حضرت امام اعظم ابو حنیفہ وشرح فقہ اکبر ملا علی قاری طبع حنفی ۱۲۶۹ھ ص ۲۹:
|
صفاتہ فی الازل غیر محدثۃ ولامخلوقہ فمن قال انھا مخلوقۃ او محدثۃ اووقف فیہا اوشك فیھا فھو کافر باﷲ تعالٰی [3] |
اﷲ تعالٰی کی سب صفتیں ازلی ہیں،نہ وہ نو پیدا ہیں نہ مخلوق، تو جو انھیں مخلوق یا حادث بتائے یا اس میں توقف یا شك کرے وہ کافر ہے۔ |
کفر ۱۱ تا ۱۹:اسی قول میں صاف بتایا کہ جن چیزوں کی نفی سے اﷲ تعالٰی کی مدح کی جاتی ہے وہ سب باتیں اﷲ عزوجل کے لئے ہوسکتی ہیں ورنہ تعریف نہ ہوتی،تو اﷲ تعالٰی کے لئے ۱۱سونا،۱۲اونگھنا،۱۳بہکنا،۱۴بھولنا،۱۵جورو،۱۶بیٹا،۱۷بندوں سے ڈرنا،۱۸کسی کو اپنی بادشاہی کا شریك کرلینا،۱۹ذلت وخواری کے باعث دوسرے کو اپنا بازو بنانا وغیرہ سب کچھ روا ٹھہر اکہ ان سب باتوں کی نفی سے اﷲ تعالٰی کی مدح کی جاتی ہے آیت "لَا تَاۡخُذُہٗ سِنَۃٌ وَّلَا نَوْمٌ ؕ"[4]نہ اسے اونگھ آتی ہے نہ نیند۔آیت "لَایَضِلُّ رَبِّیۡ
[1] فتاوٰی ہندیہ الباب التاسع فی احکام المرتدین نورانی کتب خانہ پشاور ۲/ ۲۵۸،اعلام بقواطع الاسلام مع سبل النجاۃ مکتبۃ دارالشفقت استنبول ترکی ص۳۵۱
[2] شرح العقائدالنسفیہ دارالاشاعۃ العربیہ قندھار افغانستان ص۲۳
[3] الروض الازھر شرح الفقہ الاکبر الباری جل شانہ موصوف فی الازل الخ مصطفی البابی مصر ص۲۵
[4] القرآن الکریم ۲/ ۲۵۵
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع