30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بحرالرائق ج ۵ ص ۱۲۹،عالمگیری ج ۲ ص ۲۵۹:
|
یکفر باثبات المکان ﷲ تعالٰی [1]۔ |
اﷲ تعالٰی کے لئے مکان ثابت کرنے سے آدمی کافر ہوجاتا ہے۔ |
فتاوی قاضی خاں فخر المطابع ج ۴ ص ۴۳:
|
رجل قال خدائے بر آسمان میداند کہ من چیزے ندارم یکون کفرا لان اﷲ تعالٰی منزہ عن المکان [2]۔ |
کسی نے کہا کہ خدا آسمان پر جانتا ہے کہ میرے پاس کچھ نہیں۔کافر ہوگیا۔ا س لئے کہ اﷲ تعالٰی مکان سے پاك ہے۔ |
خلاصہ کتاب الفاظ الکفر فصل ۲ جنس ۲:
|
لو قال نرد بان بنہ وبرآسمان برآئے وباخدائے جنگ کن یکفر لانہ اثبت المکان ﷲ تعالٰی [3]۔ |
اگر کوئی یوں کہے کہ سیڑھی لگاؤ اور آسمان پر جاکر خداسے جنگ کرو،توکافر ہوجائے گا اس لئے کہ اس نے اﷲ تعالٰی کے لئے مکان مانا۔(ت) |
کفریہ ۶:رسالہ یکروزی فاروقی ص ۱۵۵:
|
بعداخبار ممکن ست کہ ایشان رافراموش گردانیدہ شود پس قول بامکان وجود مثل اصلا منجر بتکذیب نصی از نصوص نگرددوسلب قرآن مجید بعد انزال ممکن ست [4]۔ |
خبر دینے کے بعد ممکن ہے کہ اﷲ تعالٰی اسے بھلادے پس حضو رعلیہ الصلٰوۃ والسلام کی ہم مثل ثابت کرنا ہر گز نصوص میں سے کسی نص کی تکذیب نہیں اور قرآن پاك کے نازل کرنے کے بعد اس کا سلب ہوجانا ممکن ہے۔(ت) |
اہل حق نے کہا تھا کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کامثل یعنی تمام صفات کمالیہ میں حضور کا شریك وہمسر محال ہے،اور بعض علماء اس پر دلیل لائے تھے کہ اﷲ عزوجل نے حضور اقدس صلی اﷲ
[1] بحرالرائق باب احکام ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۵/ ۱۲۰، فتاوٰی ہندیہ الباب التاسع فی احکام المرتدین نورانی کتب خانہ پشاور ۲/ ۲۵۹
[2] فتاوٰی قاضی خاں کتاب السیر باب مایکون کفر امن المسلم الخ نولکشور لکھنؤ ۴ /۸۸۴
[3] خلاصۃ الفتاوٰی کتاب الفاظ الکفر فصل ۲ جنس ۲ مکتبۃ حبیبیہ کوئٹہ ۴ /۳۸۴
[4] رسالہ یکروزی(فارسی) فاروقی کتب خانہ ملتان ص۱۷
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع