30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مطبع مصر ج ۲ ص ۲۹۸:
|
لووصف اﷲ تعالٰی بما لا یلیق بہ کفر [1]۔ |
اگر اﷲ تعالٰی کی شان میں ایسی بات کہی جو اس کے لائق نہیں کافر ہوگیا۔ |
کفریہ ۴:"جب چاہے دریافت کرنے"کا صاف یہ مطلب کہ ابھی تك دریافت ہوا نہیں ہاں اختیار عــــــہ ہے کہ جب چاہے دریافت کرلے تو علم الٰہی قدیم نہ ہوا ور یہ کھلا کفرہے۔ عالمگیری ج ۲ ص ۲۶۲:
|
لو قال علم خدائے قدیم نیست یکفر کذا فی التتار خانیۃ[2] اھ ملخصا۔ |
جو علم خد اکو قدیم نہ مانے وہ کافر ہے ایسا ہی تار تارخانیہ میں ہے اھ ملخصا۔ |
کفریہ ۵:ایضاح الحق مطبع فاروقی دہلی ۱۲۹۷ھ ص ۳۵ و ۳۶:
|
تنزیہ او تعالٰی از زمان ومکان وجہۃ واثبات رؤیت بلاجہت ومحاذات(الی قولہ)ہمہ از قبیل بدعات حقیقیہ است اگر صاحب آں اعتقادات مذکورہ را از جنس عقائد دینیہ مے شمارد [3]اھ ملخصا۔ |
اﷲ تعالٰی کو زمان ومکان اور جہت سے پاك قرار دینا اور اس کا دیدار بلاجہت وکیف ثابت کرنا(آگے یوں کہا)یہ تمام امور از قبیل بدعت حقیقیہ ہیں اگر کوئی شخص ان مذکورہ اعتقادات کو دینی اعتقاد شمار کرے اھ ملخصا(ت) |
اس میں صاف تصریح کی ہے کہ اﷲ تعالٰی کو زمان ومکان وجہت سے پاك جاننا اور اس کا دیدار بلا کیف ماننا بدعت وضلالت ہے اس میں ا س نے تمام ائمہ کرام وپیشوایا ن مذہب اسلام کوبدعتی وگمراہ بتایا۔ شاہ عبدالعزیز صاحب تحفہ اثناء عشریہ مطبوعہ کلکتہ ۱۳۴۳ھ ص ۲۵۵ میں فرماتے ہیں:
|
عقیدہ سیزدہم آنکہ حق تعالٰی رامکان نیست واُوراجہتے از فوق وتحت متصور نیست وہمینست مذہب اہل سنت وجماعت [4]۔ |
تیرھواں عقیدہ یہ ہے کہ اﷲ تعالٰی کے لئے مکان اورفوق وتحت کی جہت متصور نہیں ہے اور یہی اہل سنت وجماعت کا مذہب ہے(ت) |
عــــــہ:اس کے متعلق شرح عقائد وفقہ اکبر وشرح فقہ اکبر کی عبارات کفریہ ۱۰ کے رد میں دیکھئے ۱۲منہ
[1] جامع الفصولین الفصل الثامن والثلاثون فی مسائل کلمات الکفر اسلامی کتب خانہ بنوری ٹاؤن کراچی ۲/ ۲۹۸
[2] فتاوی ہندیہ الباب التاسع فی احکام المرتدین نورانی کتب خانہ پشاور ۲ /۲۶۲
[3] ایضاح الحق(مترجم اردو) فائدہ اول پہلا مسئلہ قدیمی کتب خانہ کراچی ص۷۷ و ۷۸
[4] تحفہ اثنا عشریہ باب پنجم درالہیات سہیل اکیڈمی لاہور ص۱۴۱
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع