دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

ترجمہ کیا کہ:

''پھر بھیجے گا اﷲ ایك باؤ اچھی،سوجان نکال لے گی جن کے دل میں ہوگا ایك رائی کے دانہ بھر ایمان،سو رہ جائیں گے وہی لوگ جن میں کچھ بھلائی نہیں۔سوپھر جائیں گے اپنے باپ دادوں کے دین پر۔''[1]

حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے یہ بھی صراحۃً ارشاد فرمایا تھا کہ ''وہ ہوا خروج دجال لعین ونزول عیسی مسیح علیہ الصلٰوۃ والسلام کے بعد آئے گی[2]۔

تقویۃ الایمان میں حدیث کے یہ الفاظ بھی خود ہی نقل کئے اور اس کا ترجمہ کیا ص ۴۵:''نکلے گا دجال سو بھیجے گا اﷲ عیسٰی بیٹے مریم کو،سووہ ڈھونڈے گا اس کو،پھر تباہ کردے گا اس کو،پھر بھیجے گا اﷲ ایك باؤ ٹھنڈی شام کی طرف سے،سونہ باقی رہے گا زمین پر کوئی کہ اس کے دل میں ذرہ بھر ایمان ہو مگر مار ڈالے گی اس کو۔''[3]

باینہمہ حدیث مذکور لکھ کر اسی صفحہ پر صاف لکھ دیا:''سو پیغمبر خدا کے فرمانے کے موافق ہوا۔''[4]

اب نہ خروج دجال کی حاجت رہی نہ نزول عیسٰی کی ضرورت بلکہ ان کے نصیبوں کے لئے وہ ہوا بھی چل گئی،تمام مسلمانوں کے کافر مشرك بنانے کے لئے ختم دنیا کی حدیث صاف صاف اپنے زمانہ موجودہ پر جمادی،اور کچھ پروا نہ کی کہ جب یہ وہی زمانہ ہے جس کی اس حدیث نے خبر دی اور وہ ہوا چل چکی اور جس کے دل میں رائی برابربھی ایمان تھا مرگیا اب تمام دنیا میں نرے کافر ہی کافر رہ گئے ہیں تو یہ شخص خود اور اس کے سارے پیر وکیا دنیا کے پردے سے کہیں الگ بستے ہیں،یہ خود اپنے اقرار سے ٹھیٹ کافر پکے بت پرست ہیں،یہ خود ان کا اقراری کفر تھا،اب گنئے کہ علمائے کرام فقہائے عظام کی صریح تصریحوں سے ان پر کتنی وجہ سے کفر لازم:

کفریہ ۱:یہی اقرار کفرکہ جو اپنے کفر کا اقرار کرے وہ سچ کافرہے،نوازل فقیہ ابواللیث،پھر خلاصہ،پھر تکملہ لسان الحکام مطبوعہ مصر ص ۵۷:رجل قال انا ملحد یکفر [5]جو اپنے الحاد کا اقرار کرے وہ کافرہے۔


 

 



[1] تقویۃالایمان الفصل الرابع فی ذکر ردالاشراك فی العبادۃ مطبع علیمی لوہاری گیٹ لاہور ص۳۰

[2] مشکوٰۃ المصابیح باب لاتقوم الساعۃ الاعلی شرار الناس مطبع مجتبائی دہلی نصف ثانی ص۴۸۱

[3] تقویۃ الایمان الفصل الرابع فی ذکر ردالاشراك فی العبادۃ مطبع علیمی لوہاری گیٹ لاہور ص۳۱

[4] تقویۃ الایمان الفصل الرابع فی ذکر ردالاشراك فی العبادۃ مطبع علیمی لوہاری گیٹ لاہور ص۳۰

[5] خلاصۃ الفتاوٰی کتاب الفاظ الکفر فصل ثانی جنس خامس مکتبۃ حبیبیہ کوئٹہ ۴/ ۳۸۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن