دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

وعلٰی آلہ الکرام وصحابتہ العظام اور ساتھ ہی تمھاری سرکشی اور غلط روی کے رد کرنے کی سنت پر قائم خدام پر سلام و برکات ہوں،اور اﷲ تعالٰی ہمیں انتہائی تعظیم کے ساتھ آپ کی سچی محبت اور قیامت تك آپ کا دائمی ذکر عطا فرمائے اگرچہ اس میں تمھاری ناکیں آلود اور تمھاری آنکھیں بیمار ہوں،آمین یا ارحم الراحمین والحمد ﷲ رب العالمین وصلی اﷲ تعالٰی علی سیدنا ومولانا محمد وآلہ واصحابہ اجمعین۔(ترجمہ خطبہ ختم ہوا،یہاں سے جواب شروع ہے)

بلا شبہہ وہابیہ مذکورین اور ان کے پیشوائے مسطور پربوجوہ کثیر قطعا یقینا کفرلازم اور حسب تصریحات جماہیر فقہائے کرام اصحاب فتاوٰی اکابر واعلام رحمہم اﷲ الملك المنعام ان پر حکم کفر ثابت وقائم اور بظاہر ان کا کلمہ پڑھنا اس حکم کانافی اور ان کو نافع نہیں ہوسکتا آدمی فقط زبان سے کلمہ پڑھے یا اپنے آپ کو مسلمان کہنے سے مسلمان نہیں ہوتا جبکہ اس کا قول یا فعل اس کے دعوے کا مکذب ہوگیا،اگر کوئی شخص اپنے آپ کو مسلمان کہے کلمہ پـڑھے بلکہ نماز وروزہ حج زکوٰۃ بھی اداکرے باینہمہ خدا اور رسول کی باتیں جھٹلائے یا خدا اور رسول وقرآن کی جناب میں گستاخیاں کرے یا زنار باندھے،بت کے لئے سجدے میں گرے تو وہ مسلمان قرار پاسکتایا عادت کے طورپر وہ کلمہ پڑھنا اس کے کام آسکتاہے؟ ہر گز نہیں۔ہم ابھی حاشیہ خطبہ میں یہ مضمون آیات قرآنیہ سے ثابت کرچکے۔درمختار مطبع ہاشمی ص ۳۱۸:

لواتی بھما علی وجہ العادۃ لم ینفعہ مالم یتبرأ [1]۔

اگر عادت کے طورپر کلمہ پڑھا تونفع نہ دے گا جب تك اپنی اس کفری بات سے توبہ نہ کرے۔

امام الوہابیہ کا خود اپنے اقرار سے کافر ہونا نیز سب وہابیہ کا اپنے امام کی تصریح سے کافر ٹھہرنا

ان کے مذہبی عقیدوں اور ان کے پیشوائے مذہب کی کتابوں میں بکثرت کلمات کفریہ ہیں جن کی تفصیل کو دفتر درکار،ا ور ان کے پیشوانے اپنی کتاب تقویۃ الایمان میں(جسے یہ لو گ معاذاﷲ کتاب آسمانی کی مثل جانتے اور اپنے مذہب کی مقدس کتاب مانتے ہیں)اپنے اور اپنے سب پیرووں کے کھلم کھلا کافرہونے کا صاف اقرار کیا ہے،میں پہلے ان کا وہ اقرار ی کفر نقل کروں پھر بطور نمونہ صرف ستر کفریات ان کے اور لکھوں،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ایك حدیث میں ختم دنیا کا حال ارشاد فرمایا ہے کہ زمانہ فنا نہ ہوگا جب تك لات وعزٰی کی پھر پرستش نہ ہواور وہ یوں ہوگی کہ اﷲ تعالٰی ایك پاکیزہ ہوابھیجے گا جو ساری دنیا سے مسلمانوں کو اٹھا لے گی جس کے دل میں رائی برابر بھی ایمان ہوگا وہ اٹھا لیاجائے گا جب زمین میں نرے کافر رہ جائیں گے پھر بتوں کی پوجا بدستور ہوجائے گی [2]۔

تقویۃ الایمان مطبع فاروقی دہلی ۱۲۹۳ھ ص ۴۴ پر یہ حدیث بحوالہ مشکوٰۃ نقل کی اورخود اس کا


 

 



[1] درمختار باب المرتد مطبع مجتبائی دہلی ۱ /۳۵۶

[2] مشکوٰۃ المصابیح باب لاتقوم الساعۃ الا علی شرار الناس مطبع مجتبائی دہلی نصف ثانی ص۴۸۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن