دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

ترجمہ خطبہ

تمام تعریفیں اﷲ تعالٰی کے لئے جس نے اپنارسول بھیجا گواہ اور خوشی اور ڈرسناتا ہوا،تاکہ تم ایمان لاؤ اﷲ تعالٰی پر اور اس کے رسول صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پراور تم اس کی  تعظیم اور توقیر اپنے دل اور زبان سے بجالاؤ،تو اﷲ تعالٰی نے ان کی تعظیم وتوقیر اور اعزاز کو تمھارے ایمان اور دین حق کا مضبوط رکن بنایا۔اورتم پر حرام کیا ہے کہ تم اپنی آوازوں کو نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی آواز پر بلند کرو یا تم ان کے حضور اس طرح چلا کر بولوجس طرح تم آپس میں ایك دوسرے کے سامنے چلاتے ہو،کہیں تمھارے اعمال اکارت نہ ہوجائیں اورتمھیں اپنے خسارے کی خبر نہ ہو،اور اﷲ تعالٰی نے ان کی اطاعت کو اپنی اطاعت اوران کی بیعت کو اپنی بیعت بنایا تو اگر تم اپنے نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی بیعت کرو تو تمھارے ہاتھ پررحمان کا ہاتھ ہے اور اﷲ تعالٰی نے اپنے اسم کریم کے ساتھ ان کا اسم پاك ملایا غنی کرنے،عطاکرنے،عطاکی امید کرنے،آگے ہونے،فیصلہ کرنے،مخالف ہونے،راضی ہونے اور خلوص وایذا میں تمھارے قرآن پاك میں،اور اﷲ تعالٰی نے ان کی شان بلند فرمائی اور ان کی عظمت مکانی فرمائی،تو یوں اﷲ تعالٰی نے ان کے معاملہ کو ان کے ماسوا سے ممتاز فرمایا۔تو ان کی شان تمھارے ترازو سے ماوراء ہے،کیا تم کنکر کو موتی یا خون کو مشك یا بھس کو پھول قرارد و گے،تو بیشك تمھارے رب نے تمھیں راہنمائی دی ہے کہ تم رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو پکارنا ایسا نہ ٹھہراؤ جیسا تم آپس میں ایك دوسرے کو پکارتے ہو خواہ تمھارا باپ ہو یا آقا ہو یا بادشاہ ہو،اور اﷲ تعالٰی نے ان لوگوں کے بارے میں جو زبان درازی ان کی شان میں کرتے ہیں فرمایا کیا تم اﷲ تعالٰی اور اس کی آیات اوراس کے رسول کے معاملہ میں ٹھٹھا کرتے ہو،بہانے نہ بناؤ تم کافر ہوچکے ہو اپنے ایمان کے بعد،اے سرکش منافقو،فاسقو،تمھارے بڑے نے خیال ظاہر کیا کہ رسول اﷲ کی مدح تمھاری آپس میں ایك دوسرے کی مدح کے مساوی بلکہ اس سے بھی کم ہے یہ تو تمھارے خیال میں ہے جبکہ بغض تمھارے منہ سے ظاہر ہوگیا ہے جو تمھارے دلوں میں ہے وہ اس سے بھی خطرناك ہے اور اﷲ تعالٰی تمھارے حسد کو ظاہر فرمانے والا ہے،تم پر شیطان غالب آگیا ہے اس نے تم کو اﷲ تعالٰی کی یاد اور رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی تعظیم بھلادی ہے اور بلاشك قرآن نے تمھاری رسوائی بیان فرمادی پس شیطان نے تمھاری فاء پر اپنے شین کے نقطوں میں ایك نقطہ بڑھادیا اور تمھاری تاء کا دائرہ اپنے نون کے دائرہ سے بڑھادیا تو شیطان نے تمھیں ایمان کے ضائع کرنے میں،ایمان کی تقویت دکھائی،مومنوں کو اﷲ تعالٰی اس حال پر نہ چھوڑے گا جس پر تم اب ہو جب تك خبیث کو طیب سے جدا نہ کردے اور اﷲ تعالٰی تمھارے کفر سے غافل نہیں،محمد صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے رب کی قسم تم مومن نہیں ہوسکتے جب تك وہ تمھارے والد۔اولاد،تمام لوگوں اور تمھارے روحوں سے زیادہ محبوب نہ ہوں۔صلی اﷲ تعالٰی وبارك وسلم علیہ


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن