30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجواب:
بسم اﷲ الرحمن الرحیم الحمد ﷲ الذی ارسل عــــــہ۱ رسولہ شاھداومبشراو نذیرا لتومنوا عــــــہ۲ باﷲ
عــــــہ۱:یہ خطبہ قرآنی آیتوں اور ایمانی ہدایتوں پر مشتمل ہے،تعمیم فائدہ کے لئے ان آیات اور زبان اردومیں ان ہدایات کی طرف اشارہ مناسب،
|
آیت ا: "اِنَّاۤ اَرْسَلْنٰکَ شٰہِدًا وَّ مُبَشِّرًا وَّ نَذِیۡرًا ﴿۴۵﴾ۙ"[1] |
بیشك ہم نے تمھیں بھیجا گواہ اور خوشی اور ڈر سناتا۔ |
کہ جو تمھاری تعظیم کرے اسے فضل عظیم کی بشارت دو اور جو معاذاﷲ بے تعظیمی سے پیش آئے اسے عذاب الیم کا ڈر سناؤ،اور جب وہ شاہد وگواہ ہوئے اور شاہد کو مشاہدہ درکار،تو بہت مناسب ہواکہ امت کے تمام افعال واقوال واعمال واحوال ان کے سامنے ہوں،طبرانی کی حدیث میں حضرت عبداﷲ بن عمررضی اﷲ تعالٰی عنہما سے ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
ان اﷲ رفع لی الدنیا فانا انظر الیھا والٰی ماھو کائن فیھا الی یوم القٰیمۃ کانما انظر الی کفی ھٰذہٖ [2]۔ عـــــہ۲: آیت۲: "لِّتُؤْمِنُوۡا بِاللہِ وَ رَسُوۡلِہٖ وَ تُعَزِّرُوۡہُ وَ تُوَقِّرُوۡہُ ؕ"عــــــہ[3]۔ |
بیشك اﷲ تعالٰی نے میرے سامنے دنیا اٹھالی تومیں دیکھ رہاہوں اسے اور جو اس میں قیامت تك ہونے والا ہے جیسے اپنی اس ہتھیلی کو دیکھ رہاہوں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ۱۲ منہ مدظلہ۔ (یہ رسول کا بھیجنا کس لئے ہے خود فرماتاہے ا س لئے کہ)تم اﷲ ورسول پر ایمان لاؤ اور رسول کی تعظیم وتوقیر کرو۔ |
معلوم ہوا کہ دین وایمان محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی تعظیم کا نام جو ان کی تعظیم میں کلام کرے اصل رسالت کو باطل وبیکار کیا چاہتاہے والعیاذ باﷲ تعالٰی ۱۲۔
|
عــــــہ: قرئ تعززوہ بزائین معجمین۱۲ منہ۔(م) |
آیہ کی تعززوہ دوزاء کے ساتھ بھی قرأت ہے ۱۲ منہ(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع