دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

الجواب:

(۱)عالم کی توہین اگر بوجہ علم دین ہے بلا شبہ کفرہے کما فی مجمع الانھر(جیسا کہ مجمع الانہر میں ہے۔ت)وگرنہ اگر بے سبب ظاہرکے ہے تو اس پر خوف کفرہے کما فی الخلاصۃ ومنح الروض(جیسا کہ خلاصہ اور منح الروض میں ہے۔ت)ورنہ اشد کبیرہ ہونے میں شك نہیں۔

 حدیث میں ہے نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

ثلاثۃ لایستخف بحقہم الامنافق بین النفاق ذوالشیبۃ فی الاسلام وذوالعلم والامام المقسط [1]۔رواہ ابوالشیخ فی کتاب التوبیخ عن جابر بن عبد اﷲ والطبرانی فی الکبیر عن ابی امامۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہم۔

تین آدمیوں کی توہین منافق ہی کرے گا:مسلمان بوڑھا، صاحب علم اور عادل حاکم۔اسے امام ابوالشیخ نے کتاب التوبیخ میں جابر بن عبدالله سے اور امام طبرانی نے المعجم الکبیر میں حضرت ابوامامہ رضی الله تعالٰی عنہم سے روایت کیاہے۔ (ت)

جس سے صدور کفر ہو وہ توبہ کرے از سر نو اسلام لائے،اس کے بعد اگر عورت راضی ہو اس سے نکاح جدید بمہر جدید کرے۔

(۲)بلا شبہ داڑھی ایك قبضہ تك رکھناہے اور منڈوانا حرام،اور لبیں اتنی ترشوانا کہ لب بالاسے آگے نہ بڑھیں یہ بھی خصال فطرت وسنن موکدہ سے ہے۔اور داڑھی پر ہنسنا ضرور کفر ہے کہ توہین سنت متوارثہ جمیع انبیاء علیہم الصلٰوۃ والسلام ہے وتفصیل المسئلۃ فی کتابنا لمعۃ الضحی فی اعفاء اللحٰی(اور اس مسئلہ کی تفصیل ہماری کتاب لمعۃ الضحٰی فی اعفاء اللحی میں ہے۔ت)بلا شبہ استہزا کرنیوالے پر تجدید اسلام لازم ہے اور اس کے بعد اگر عورت کو رکھنا چاہے تو تجدید نکاح ضرور۔والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۷:                     از فیروز پور محلہ پیراں والا مسئولہ عنایت الله شاہ دبیر انجمن تعلیم الدین والقرآن     ۷ رمضان ۱۳۳۹ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائی نبیوں میں شمار ہیں یا نہیں،بصورت اول قسم کی توہین کی یاکلمہ بے ادبانہ ان کے حق میں کہنا ناجائز اور بصورت ثانیہ جب ان کی خطا معاف کی جاچکی ہے تو ان کی نسبت کلمات بے ادبانہ اور ناشائستہ زبان پر لانا درست ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا


 

 



[1] المعجم الکبیر حدیث ۷۸۱۹ المکتبۃ الفیصلیۃ بیروت ۸/ ۲۳۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن