30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجواب:
بسم الله الرحمن الرحیم،نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم،
والا حضرت مولانا المکرم ذوالمجد والکرم مولانا مولوی سید محمد آصف صاحب دامت فضائلہم،السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ،کارڈ میں بعض اعمال گاندھویہ کہ فقہًا کفرہیں جیسے قشقہ لگانا،کافر کی جے پکارنا،کافر کی تعظیم گناکر ان کے فاعلوں کو کہاہے کہ یہ مسلمان یا وہ،ان میں کون مسلمان ہے،بلاشبہ جس طرح کفر فقہی میں مبتلا ہوئے اورا ستحلال کریں تو کفرکلامی میں بعینہٖ یہی حالت فقہًا وکلامًا ان افعال واقوال کے مرتکبین کی ہے۔والسلام۔
مسئلہ ۲۴: از شہر ۵ رمضان ۱۳۳۹ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید وبکر حدیث کی تکرار کررہے تھے،تکرار کرتے ہوئے اس حدیث تك پہنچے جس میں یہ حکم دیا جو شخص لڑکے لڑکی بالغ کی شادی نہیں کرتا ہے اور لڑکے لڑکی سے کوئی فعل قبیح واقع ہوتو دونوں کے والدین ماخوذ گرفتار عذاب الیم ہوں گے لڑکے لڑکی نہیں،اتفاقا ا س حدیث کے بین السطور میں"زجر"کا لفظ لکھا ہواتھا جس کے معنی جھڑکنے کے ہیں،زید نے بکر سے کہا کہ والدین ماخوذ نہیں ہوسکتے خود لڑکی لڑکا ہوں گے،دیکھو بین السطور میں زجر کا لفظ لکھا ہواہے جس سے مفہوم ہوتاہے کہ لڑکی لڑکا ماخوذ ہوگا والدین نہیں۔بکر نے کہا کہ بین السطور حاشیہ ہے اس حدیث میں اور حدیث کا حاشیہ سب صحیح نہیں ہوتا ہے،زید نے بکر سے بطور سوال کے پوچھا کہ کیا قرآن کی سب باتیں صحیح ہیں،زید کہنا چاہتاتھا کہ کیا تفسیر کی سب باتیں صحیح ہیں،مگر سہوا یہ الفاظ اثنائے تقریر میں نکل پڑے حالانکہ یہ نہ مقصود ہے زید کا،نہ زید اس بات کا مقر ہے کہ معاذ الله قرآن مجید فرقان حمید کی سب باتیں صحیح نہیں،ایك قابل مفتی صاحب نے زید پر فتوٰی دیاکہ زید کافرہوگیا اور اس کو کافر سمجھ کر توبہ کرائی اور کلمہ شریف پڑھوایا،دونوں کے لئے شرع مطہر سے کیا حکم نافذ کیا جائے گا؟ بینوا تو جروا
الجواب:
اول: توذکر حدیث میں غلطیاں ہیں،یہ حدیث دو طور پر آئی ایك کلام الہٰی اور دوسری کلام نبوی سے،کلام الہٰی میں تو والدین کا ذکرنہیں بلکہ صرف باپ کا،اور ولدین کاذکر نہیں بلکہ صرف دختر کا،اوربلوغ کاذکر نہیں بلکہ بارہ برس کی عمر کا۔اور لڑکی پر گناہ نہ ہونے کا ذکر نہیں بلکہ باپ پر ہونے کا،اور کلام نبوی میں نہ ماں کا ذکرہے نہ اولاد پر گناہ ہونے کا،حدیث اول کے الفاظ یہ ہیں جسے بیہقی نے شعب الایمان میں امیر المومنین عمر وانس بن مالك رضی الله تعالٰی عنہما سے روایت کیا کہ نبی صلی الله تعالٰی علیہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع