30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
خصائص کبرٰی میں ہے:
|
قال النووی وغیرہ الکذب علیہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم من الکبائر ولایکفر فاعلہ علی الصحیح وقول الجمہور وقال الجوینی ھو کفر [1]۔ |
امام نووی وغیرہ نے فرمایا:حضور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی نسبت جھوٹ بولنا کبیرہ گناہ ہے البتہ کفر نہیں صحیح اور جمہور کے قول پر،اور امام جوینی نے کہا کہ یہ کفر ہے۔(ت) |
اور درمختار وغیرہ میں ہے:
|
مایکون کفرا اتفاقا یبطل العمل والنکاح واولادہ اولاد زنا ومافیہ خلاف یؤمر بالاستغفار والتوبۃ(ای تجدید الاسلام اھ شامی)وتجدید النکاح [2]۔ |
جہاں باتفاق کفر ہو وہاں عمل ونکاح باطل اور اولاد اولاد زنا قرار پائے گی،اور جس میں اختلاف ہو وہاں تو بہ استغفار کا حکم کیا جا ئے گا(یعنی تجدید اسلام کرنا ہوگی اھ شامی)اور تجدید نکاح بھی۔(ت) |
زید وبکر پر فرض ہے کہ توبہ کریں مناسب ہے کہ تجدید اسلام کریں پھر اپنی عورتوں سے نکاح تازہ کریں خصوصا اس کلمہ خبیث میں کہ معاذالله پہلوئے توہین وتنقیص شان رکھتاہے،والعیاذباﷲ تعالٰی۔والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۲۳: ا ز کانپور فیل خانہ قدیم مکان مولوی سید محمد اشرف صاحب وکیل مسئولہ مولانا سید محمد آصف صاحب ۴ رمضان ۱۳۳۹ھ
بسم الله الرحمن الرحیم،نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم
یاحبیب محبوب الله روحی فداک،قبلہ کونین وکعبہ دارین محی الملۃ والدین دامت فیوضہم،بعد تسلیمات فدویانہ تمنائے حصول سعادت آستانہ بوسی،التماس اینکہ بفضلہ تعالی فدوی بخریت ہے ملازمان سامی کی صحتواری مدام بارگاہ احدیت سے مطلوب، حضور نے جو کارڈ تحریر فرمایا تھا وہ بصد ادب ملازمان حضور کی خدمت میں حاضر کیا جاتاہے اس صحیفہ میں تحریر ہے(کیا یہ مسلمان ہیں یا وہ ان میں کون مسلمان ہے)والسلام مع الکرام۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع