دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

فی المحیض وثانیا ماکل نطفۃ تقبلھا الرحم وثالثا ماکل النطفۃ تقبلھا الرحم بل اذا قبلت ربما قبلت جزء منھا ورمت بالباقی وقد ثبت الجواب عن حدیث الطوفان وقد یکون جوابا ایضا عن الذی ذکر ابن کثیر فان الکلام فی الموجودین اذذٰلك لان البقاء فرع الوجود علی ان الکلام فی ولداٰدم قطعا،وھم لیسوا من ولدہ علی الاطلاق وان کانوا من ولدہ لانھم من مائہ وذلك لان الولدما عن صاحبتہ قال تعالٰی"اَنّٰی یَکُوۡنُ لَہٗ وَلَدٌ وَّ لَمْ تَکُنۡ لَّہٗ صٰحِبَۃٌ ؕ"[1]۔

پیٹ وغیرہ پر استعمال سے حاصل ہوتاہے ثانیا ہر نطفہ کو رحم قبول نہیں کرتا ثالثًا رحم ہر نطفہ کے تمام کو قبول نہیں کرتا بلکہ جزء کو قبول کرکے بقیہ کو پھینك دیتا ہے،اور یہ تین جواب حدیث طوفان سے ہیں اور یہ اس کا جواب بھی ہے جو حافظ ابن کثیر نے نقل کیا کیونکہ کلام ان میں ہے جو وہاں موجود تھے کیونکہ بقا  وجود کی فرع ہے،علاوہ ازیں گفتگو ا ن میں ہے جو یقینی طور پر حضرت آدم علیہ السلام کی اولاد ہوں، اور یہ کامل طورپر ان کی اولاد نہیں اگرچہ ایك لحاظ سے اولاد ہیں کیونکہ ان کے نطفہ سے ہیں اور وہ اس لئے کہ ولد کے لئے بیوی کا ہونا ضروری ہے،الله تعالٰی کا فرمان ہے کہاں ہے اس کے لئے اولاد حالانکہ اس کے لئے بیوی ہی نہیں۔(ت)

بالجملہ انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام پر احتلام منع ہے اور خود حضور اقدس انور اطیب اطہر صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی طرف اس کی نسبت اور اس کی تکرار اور اس پر اصرار کہ ہاں ہوا ہاں ہوا،یقینا حضور پرنور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم پر صریح افتراء ہے،اور رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم پر افتراء جہنم کا سیدھا راستہ،رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی متواتر حدیث میں ہے:

من کذب علی متعمد افلیتبوا مقعدہ من النار [2]۔

جو مجھ پر دانستہ جھوٹ باندھےوہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنالے،

اہل سنت کسی کبیرہ کا ارتکاب کو کفر نہیں کہتے جب تك استحلال وغیرہ مکفرات کے ساتھ نہ ہو،مگر رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم پر افتراء کو امام ابو محمد جوینی والد امام الحرمین نے کفر بتایا _____


 

 



[1] القرآن الکریم ۶ /۱۰۱

[2] صحیح مسلم باب تغلیظ الکذب علی رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن