دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

کعب احبار رحمۃ الله تعالٰی علیہ سے جو مروی ہوا کہ یا جوج وماجوج نطفہ احتلام سیدنا آدم علیہ السلام سے بنے ہیں،اول کعب ہی سے اس کا ثبوت صحت کو نہ پہنچا اس کاناقل ثعلبی حاطب لیل ہے کما فی عمدۃ القاری،نووی نے حسب عادت ان کا اتباع کیا۔پھر کعب صاحب اسرائیلیات ہیں ان کی روایت کہ مقررات دین کے خلاف ہو مقبول نہیں۔ہاں امام نووی وحافظ عسقلانی نے شروح صحیح مسلم وصحیح بخاری میں اس کی یہ تاویل نقل کی کہ انبیاء علیہم الصلٰوۃ والسلام پر فیضان زیادت فضلہ بسبب ابتلائے ادعیہ منع نہیں اور اسے مقرر رکھا اقول:مگر لفظ شنیع ومکروہ ہے اور حدیث ابن عباس رضی الله تعالٰی عنہما کے حصر کے خلاف کہ احتلام نہیں مگر شیطان کی طرف سے،ولہذا عامہ علمائے کرام نے اسے مقبول نہ رکھا،فتح الباری بدء الخلق میں ہے:

ھو قول منکر جدا لااصل لہ الامن بعض اھل الکتاب [1]۔

وہ سخت واجب الانکار بات ہے اس کی اصل نہیں مگر بعض اہل کتاب سے۔

امام علامہ بدر الدین محمود عینی عمدۃ القاری شرح صحیح بخاری میں فرماتے ہیں:

حکاہ الثعلبی عن کعب الاحبار وحکاہ النووی ایضا فی شرح مسلم وغیرہ ولکن العلماء ضعفوہ وقال ابن کثیر وھو جدیر بذلك اذلا دلیل علیہ بل ھو مخالف لما ذکر وامن ان جمیع الناس الیوم من ذریۃ نوح علیہ الصلوۃ والسلام بنص القراٰن(قلت)جاء فی الحدیث ایضا امتناع الاحتلام علی الانبیاء علیھم الصلٰوۃ والسلام [2]۔

قال اﷲ تعالٰی"وَ جَعَلْنَا ذُرِّیَّتَہٗ

یعنی اسے ثعلبی نے کعب احبار سے حکایت کیا نیز نووی نے شرح مسلم وغیرہ میں،مگر علماء نے اسے ضعیف بتایا،اور امام ابن کثیر نے کہا وہ تضعیف ہی کے لائق ہے کہ بے دلیل محض ہے بلکہ اس ارشاد علماء کے مخالف ہے کہ آج بنص قطعی قرآن مجید تمام آدمی ذریت نوح علیہ الصلٰوۃ والسلام سے ہیں،امام عینی نے فرمایا میں کہتاہوں نیز حدیث وارد ہے کہ انبیاء علیہم الصلٰوۃ والسلام پر احتلام محال ہے۔

 

الله تعالٰی کا مبارك فرمان ہے:ہم نے نوح ہی

 


 

 



[1] فتح الباری شرح صحیح البخاری باب بدء الخلق مصطفی البابی مصر ۷/ ۱۹۵

[2] عمدۃ القاری شرح صحیح البخاری باب بدء الخلق ادارۃ الطباعۃ المنیریہ بیروت ۱۵ /۲۳۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن