دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

مسئلہ ۲۲:از پور بندر کھاری مسجد مسئولہ محمد اسمعیل خاں ابن محمد اکبر خاں معرفت مولوی غلام محی الدین صاحب راندیری ۲۷ شعبان ۱۳۳۹ھ

بسم الله الرحمن الرحیم،نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ کہ زید کہتاہے کہ حضرت سیدنا محمدن المصطفی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو احتلام ہوا ہے اور عمرو کہتاہے کہ یہ کلمہ کہنا بہت ہی بڑی بے ادبی ہے اور نہیں ہوا ہے تو اس بات کو چھوڑ دے،لیکن زید ہروعظ میں اور ہر جلسہ میں بیٹھ کر اس بات کو دہراتاہے اور اس میں فتنہ وفساد بڑھتا چلا جاتاہے،اس درمیان ایك دین دار سخی بہت ہی بھولا اوربہت عالم دوست لیکن بالکل ہی بے علم وبے عقل بلا خلل ایك نامی واعظ بکر کو اور جگہ سے بلالاتاہے وہ آکر زید سے مل جاتاہے اور رات کو وعظ میں سارے عوام کے آگے حضرت کے احتلام ہوا ہے ہاں ہوا ہے احتلام ہی ہوا ہے حضرت کو احتلام ہواہے،اور زید کی تائید کرتاہے اور صحیح مسلم شریف اور شرح نووی کو دکھلاتاہے۔اور زید حق گو اور عمرو کو ناحق جتلاتاہے لہذا اس مسئلہ کاجواب لله حق عزوجل و علا وحق الرسول صلی الله تعالٰی علیہ والہ وسلم حق حق لکھ جتاویں اور فریقین کے فساد کو مٹاویں اور عندالله اجر عظیم پاویں۔

الجواب:

فی الواقع حضور پر نور سید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم اورتمام انبیائے کرام علیہم الصلٰوۃ والسلام احتلام سے پاك ومنزہ ہیں۔

قال اﷲ تعالٰی:" اِنَّ عِبَادِیۡ لَیۡسَ لَکَ عَلَیۡہِمْ سُلْطٰنٌ ؕ وَکَفٰی بِرَبِّکَ وَکِیۡلًا ﴿۶۵"[1]۔

الله تعالٰی نے فرمایا:بیشك جو میرے بندے ہیں ان پر تیرا کچھ قابو نہیں اور تیرا رب کافی ہے کام بنانے کو۔(ت)

طبرانی معجم کبیر میں بطریق عکرمہ اور دینوری مجالس میں بطریق مجاہد حضرت عبدالله بن عباس رضی الله تعالٰی عنہما سے راوی کہ فرمایا:

مااحتلم نبی قط وانما الاحتلام من الشیطان [2]۔

کبھی کسی نبی کو احتلام نہ ہوا،احتلام تو نہیں مگر شیطان کی طرف سے۔

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۱۷/ ۶۵

[2] المعجم الکبیر حدیث ۱۱۵۶۴ المکتبۃ الفیصلیۃ بیروت ۱۱/ ۲۲۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن