دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

الجواب:

انبیاء واولیاء علیہم الصلٰوۃ والثناء سے استمداد جائزہے اور مزامیر سننا گناہ،اور سجدہ تعظیمی حرام مگر کفر نہیں جب تك نیت عبادت نہ ہو،عالمگیری میں ہے:

من سجد للسلطان علی وجہ التحیۃ لایکفر ولکن یأثم لارتکابہ الکبیرۃ،وان سجدبنیۃ العبادۃ فقد کفر کذا فی جواھر الاخلاطی [1]۔ملخصا۔

جس نے کسی حاکم کو بطور تعظیم سجدہ کیا وہ کافر نہ ہوگا ہاں گناہگار ہے کیونکہ ا س نے کبیرہ گناہ کا ارتکاب کیا ہے،اگر اس نے سجدہ بطور عبادت کیا تو کافر ہوگا۔جیساکہ جواہر الاخلاطی میں ہے ملخصًا(ت)

تین طلاقیں بیشك ہوگئیں اور بغیر حلالہ نکاح ہرگز نہیں کرسکتا اگر کرے گا زناہوگا،وہابی کا فتوٰی جنون ہے،اگر وہ شخص کافر نہیں توتین طلاقوں میں کیا شك اور بے حلالہ نکاح کیونکر حلال۔اور اگر کافر ہے تو مسلمان عورت کا اس سے نکاح کیونکر جائز،نہ بے حلالہ ہوسکے گا نہ بعد حلالہ،مگر ہے یہ کہ وہ کافر نہیں۔وہابیہ خود کفارہیں،جیساکہ حسام الحرمین فتاوائے علمائے کرام حرمین شریفین سے ظاہر۔والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۱:                 از شہر محلہ ذخیرہ مسئولہ سید مشتاق علی صاحب                             ۱۹ جمادی الآخر ۱۳۳۹ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك پرہیزگار متقی اہلسنت سے کہ اس کی وہابی سے مذہبا کچھ حجت ہوئی وہابی نے کچھ اعتراض کیا اہل سنت نے جواب دیا کہ تمھارا جنازہ کے ساتھ کلمہ پڑھتے جانا بہتر نہیں ہے اس سے تو ڈھولکی اگر ہو تو بہتر ہے؟ ا س می اہل سنت مرتکب گناہ تو نہیں؟

الجواب:

بہت برا کیا،بہت بیجا کہا،تو بہ لازم ہے،وہابی کاکلمہ پڑھنا اگرچہ بیکار ہے جب تك اسلام نہ لائے مگر ڈھولکی کلمہ سے بہتر نہیں ہوسکتی پھر بھی یہ تاویل ہے کہ ڈھولکی بجانے والا فاسق ہے اوروہابی مرتد،اور مرتد مورد لعنت،جنازہ کے ساتھ فاسق کے ہونے سے مرتد کا ہونا لاکھ بد تر ہے،والله تعالٰی اعلم۔


 

 



[1] فتاوٰی ہندیہ کتاب الکراہیۃ الباب الثامن والعشرون نورانی کتب خانہ پشاور ۵/ ۶۹۔۳۶۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن