30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے بھی مباشرت اذان فرمائی ہے،غرض کہ حضور بھی علمی تقریر سے ثابت فرمائیں کہ تمثیلا اس لفظ سے کوئی خرابی نہیں ہوتی۔
الجواب:
وقایہ اہل السنہ میں حاضری پکارنے کا ذکر ہے جومسجد میں مؤذن کا کام ہے اورشاہی دربار میں چوبدار اور کچہریوں میں چپراسی کا،اس سے مؤذن چپراسی یا چوبدار کے مثل نہیں ہوسکتا،جس عالی شان کا دربار ویساہی اس کا خادم،نہ دربار عزت سے کسی دربارکو نسبت ہوسکتی ہے نہ مؤذن سے چوبدار و چپراسی کو،وقایہ میں مؤذن کو چپراسی نہ کہا اورکہا بھی جائے تو اسے یہاں سے علاقہ نہیں،اس خیال کو فورًا فورًا سر سے نکال دیجئے تعظیم شان اقدس کے تصور میں ڈوب جائیے آیہ مبارکہ
" تَحْسَبُوۡنَہٗ ہَیِّنًا ٭ۖ وَّ ہُوَ عِنۡدَ اللہِ عَظِیۡمٌ ﴿۱۵﴾"[1](تم اسے سہل سمجھتے تھے،اور وہ الله کے نزدیك بڑی بات ہے۔ت)چپراسی تو اسی حاضری پکارنے پر نوکر ہوتاہے یونہی موذن اس پر مقرر ہوتا ہے اتفاقا اگر کسی گواہ یا فریق کوایك بار حاکم خود آواز دے لے چپراسی نہ ہوجائے گا اور اسے چپراسی کہنا ضرور اس کی توہین ہوگا____"وَلَا یَغُرَّنَّکُمۡ بِاللہِ الْغَرُوۡرُ ﴿۳۳﴾"[2](اور ہر گز تمھیں الله کے حکم پر فریب نہ دے وہ بڑا فریبی۔ت) والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۲۰:از ڈاك خانہ جہت لور تحصیل مکودر ضلع جالندھر مسئولہ مولوی چراغ علی شاہ صاحب قادری ۱۳ جمادی الآخر ۱۳۳۹ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص بلااعتقاد فاعلیۃ بالذات حضرات صوفیہ کرام ومشائخ عظام سے استمداد طلب کرتاہے مثلا یا شیخ عبدالقادر شیئا ﷲ اور یاعلی مدد یا اغثنی یا رسول الله اور سماع بالمزا میر سنتاہے اور پیر کو تعظیما سجدہ کرتا ہے،ایسے شخص نے اپنی عورت کو تین طلاقیں دے دیں،ایك مولوی وہابی نجدی نے اس کا نکاح بغیر حلالہ درست کرکے نکاح کردیا،کہتاہے کہ وہ شخص کافر اور مرتد ہوگیا ہے تین طلاقیں اس پر نہیں پڑتیں،اب آیا اس کا نکاح بغیر حلالہ درست ہے یا نہیں اس کا کیا حکم ہے؟ اس کی امامت وغیرہ جائز ہے یا نہیں؟ بینوا تو جروا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع