دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

کہ ایك ذلیل حاکم کا ذلیل فرمان ذلیل چپراسی لائے اس پرتو تمھاری یہ حالت ہوتی ہے اور ملك الملوك واحد قہار جل وعلا کاعزیز وعظیم وجلیل وکریم فرمان اعزالمسلمین اکرم المحبوبین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم لے کر تشریف لائے اس کی پر وا نہیں کرتے، اس سے اپنی قوت ایمانی کے حال کا اندازہ کرسکتے ہو،ا س کی نظیر حضور بشیر و نذیر صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کا ارشادہے کہ صحیح بخاری میں ابوہریرہ رضی الله تعالٰی عنہ سے ہے:

والذی نفسی بیدہ لویعلم احد ھم انہ یجد عرقا سمینا اومرماتین حسنتین لشھد العشاء[1]۔

قسم ہے اس کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے اگر ان میں کسی کویہ معلوم ہوتاکہ کوئی فربہ ہڈی جس پر گوشت کا خفیف حصہ لپٹا رہ گیا ہو یا بکری کے اچھے دو کھُر ملیں گے (جن کے شگاف میں گوشت کا لگاؤ ہوتاہے)تو ضرور نماز عشاء میں حاضر ہوتا۔

اور طبرانی نے معجم اوسط میں بسند صحیح انس رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کی کہ حضو راقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:

لوان رجلا دعا الناس الی عرق اومرماتین لاجابوہ وھم یدعون الٰی ھذہ الصلوۃ فی جماعۃ فلا یاتونھا [2]۔

اگر کوئی شخص لوگوں کو پتلا گوشت لپٹی ہوئی ہڈی یا دوکھروں کی دعوت دے تو ضرور جائیں گے اور اس نماز کی جماعت کو بلائے جاتے ہیں تو نہیں آتے۔

کیامعاذالله یہ ثواب ورضائے الہٰی کو دو کوڑی کی ہڈی یا دو کھروں سے تشبیہ ہے،حاشابلکہ ان کے حال کی تقبیح اور ان پر زجر وتوبیخ ہے کہ ایسی حقیر چیز کے لئے تو دوڑتے ہیں اور ایسی عظیم شئے کی پروانہیں کرتے،امام بدرالدین محمود عینی عمدۃ القاری شرح صحیح بخاری میں اسی حدیث کے نیچے فرماتے ہیں:

المعنی لو علم انہ لو حضر صلوۃ العشاء لوجد نفعا دنیویا وان کان خسیسا حقیرا لحضرھا لقصور ھمتہ و لا یحضرھا لما لھا من الاجوراو المثوبات (ای العقبی ونعیمھا[3])

مفہوم یہ ہے کہ اگر انھیں یہ علم ہوکہ نماز پر آنے سے دنیوی نفع ہو اگرچہ وہ حقیر وخسیس ہو وہ تب بھی آئیں کیونکہ ان کی منزل دنیاہے اور اس کے لئے نہ حاضر ہوں گے جس میں ان کے لئے عقبٰی اور اس کے انعامات ہیں۔(ت)

 


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب الاحکام باب اخراج الخصوم واہل الریب قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۱۰۷۲

[2] المعجم الاوسط للطبرانی حدیث انس بن مالك ۲۷۸۴ مکتبۃ المعارف الریاض ۳/ ۳۶۶

[3] عمدۃ القاری شرح البخاری کتاب الاحکام باب اخراج الخصوم الخ ادارۃالطباعۃ المنیریہ بیروت ۲۴ /۲۸۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن