دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

یہاں تك تو گناہ کبیرہ ہی تھا جو آدمی کی ہلاکت وبربادی کوبس ہے آگے اس کا کہنا کہ"میں نے جھوٹ بولا تو کیا بر ا کیا"صریح کلمہ کفرہے،اس پر لازم ہے کہ تجدید اسلام کرے اور اگر عورت رکھتاہے تو از سر نو اسلام لانے کےبعد اس سے تجدید نکاح ضرور ہے۔والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۸:                                از موضع شمس آباد ضلع کیمل پور پنجاب مسئولہ مولوی غلام ربانی صاحب      ۱۰ جمادی الآخر ۱۳۳۹ھ

ایك عالم سنی حنفی المذہب نے اپنے وعظ میں کہا کہ الله عزوجل نے ایك سو چار۱۰۴ کتاب نازل فرمائی،اس کی تفصیل یہ ہے کہ سب میں پرودگار نے فرمایا:" اَطِیۡعُوا اللہَ وَاَطِیۡعُوا الرَّسُوۡلَ"[1]الخ(اور اطاعت کرو الله تعالٰی کی اور اطاعت کرو رسول کی۔ت)

 اے مسلمانو! آپ لوگوں کو سمجھانے کے لئے ایك مثال دیتاہوں اس کے بعد آپ لوگ خیال کریں کہ قوت ایمانی میں کہاں تك ضعف ہوگیاہے،دیکھو کسی حاکم کاچپراسی ثمن لے کر آتاہے تو اس کا کس قدر خوف ہوتا ہے حالانکہ حاکم ایك بندہ مثل ماو شما،ثمن پیسہ آدھے پیسہ کا کاغذ جس میں معمولی مضمون ہوتاہے،چپراسی پانچ چھ روپے کا ملازم ہوتاہے،مگریہ حالت ہوتی ہے کہ اس کے خوف کے مارے لوگ روپوش ہوجاتے ہیں،لاچاری سے لینا ہی پڑتاہے بعدہ وکیل کی تلاش اور روپے کا صرف کرنا وکذا وکذا،اور الله تعالٰی احکم الحاکمین کہ دم بھر میں تہہ وبالا کرسکتا ہے اس کا حکمنامہ یعنی قرآن پاك ومقدس کہ جس کے ایك ایك حرف پر دس بیس تیس نیکی کاوعدہ ہے وہ رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم لائے کہ جن کی خاطر زمین وآسمان پیدا ہوا،اب بتاؤ کہ اس احکم الحاکمین اور اس قرآن مجید اور اس کے رسول کا فرمان ہم سب مسلمان لوگ کہاں تك بجا لاتے ہیں ہمیشہ وعظ سنتے ہیں عمل نہیں کرتے الخ،اس پر دوسرے ایك عالم نے کہا کہ حضرت صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو چپراسی کہنا دین کا،یا اس سے مثال دینا،یا اس سے تشبیہ،تینوں صورتوں میں کفرہے،اور کہنے والا سابی ہے اس کی توبہ قبول نہ ہوگی اب عرض ہے کہ یہ تشبیہ ہے یا تمثیل،اورمثال کافرق پورے طور سے بیان فرمائیے یہ سوال اگرچہ کوتاہ ہے مگر بڑا اہم اور ضروری ہے جس کے سبب سے ایك بڑا فتنہ وفسادبرپا ہورہاہے،بینواتو جروا

الجواب:

حاش لله اس میں نہ تشبیہ ہے نہ تمثیل،نہ اصلا معاذ الله توہین کی بو،یہ تو لوگوں کی زجر وتوبیخ ہے


 

 



[1] القرآن الکریم ۴/ ۵۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن