30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اصاب المجیب جزاہ اﷲ جزاء ویثیب(مجیب نے جواب درست دیا ہے الله تعالٰی مجیب کو
جزا وثواب عطا فرمائے۔ت)
فقیر مصطفی رضا القادری النوری غفرلہ ولوالدیہ
صح الجواب واﷲ تعالٰی اعلم بالصواب(جواب صحیح ہے اور الله تعالٰی بہتر جاننے والا ہے۔ت)
فقیر امجد علی الاعظمی الرضوی عفی عنہ
وانا علی ذلك من الشاھدین(اور میں اس حوالے کے صحیح ہونے پر گواہ ہوں۔ت)
فقیر نواب مرزا رضوی بریلوی عفی عنہ المولی القوی
مسئلہ ۱۶: مسئولہ اختر حسین طالب علم مدرسہ منظر الاسلام محلہ سوداگران بریلی ۲۲ صفر ۱۳۳۹ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص سامنے سے گزرا دوسرے سے کہا صلٰوۃ ہوگئی اور جماعت تیار ہے،اس نے کہا نماز پڑھنے والے پر لعنت بھیجتاہوں،جب یہ ذکر ایك تیسرے شخص کے سامنے ہوا اور لوگوں نے کہا یہ کلمہ کفرہے،تو اس نے کہا ایسی باتوں سے کفر نہیں عائد ہوا کرتاحالانکہ یہ شخص عاقل بالغ ہے اس شخص کا کیا حکم ہے؟ بینوا تو جروا
الجواب:
اس کہنے سے وہ شخص کافر ہوگیا،اس کی عورت نکاح سے نکل گئی،اوریہ تیسرا بھی نئے سرے سے کلمہ اسلام پڑھے اور اپنی عورت سے اس کے بعد نکاح کرے۔والله تعالٰی اعلم۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع