دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

حساب دینا،انا ﷲ وانا الیہ راجعون۔پھر سود بھی لیں تو نبیا اگر بارہ آنے مانگے یہ ڈیڑھ دو سے کم پر راضی نہ ہوں،ناچار حاجتمند بنیوں کے ہتھے چڑھتے ہیں اور جائدادیں ان کی نذر کربیٹھتے ہیں۔

چہارم: کا حال ناگفتہ بہ ہے کہ انٹر پاس کو رزاق مطلق سمجھا ہے وہاں نوکری میں عمر کی شرط،پاس کی شرط،پھر پڑھائی وہ مفید کہ عمر بھر کام نہ آئے،نہ اس کی نوکری میں اس کی حاجت پڑے،اپنی ابتدائی عمر کہ وہی تعلیم کا زمانہ ہے یوں گنوائی،اب پاس ہونے میں جھگڑا ہے،تین تین بار فیل ہوتے ہیں اور پھر لپٹے چلے جاتے ہیں،ا ور قسمت کی خوبی کہ مسلمان ہی اکثر فیل کئے جاتے ہیں،پھر تقدیر سے پاس بھی مل گیا تو اب نوکری کا پتا نہیں ا ورملی بھی تو صریح ذلت کی،اور رفتہ رفتہ دنیوی عزت کی بھی پائی تو وہ کہ عندالشرع ہزار ذلت،کہئے پھر علم دین سکھنے اور دین حاصل کرنے اور نیك وبد میں تمیز کرنے کا کون سا وقت آئے گا۔ لاجرم نتیجہ یہ ہوتاہے کہ دین کو مضحکہ سمجھتے ہیں،اپنے باپ دادا کو جنگلی،وحشی،بے تمیز،گنوار،نالائق،بیہودہ،احمق،بے خردجاننے لگتے ہیں،بفرض غلط اگریہ ترقی بھی ہوئی تو نہ ہونے سے کروڑ درجے بد تر ہوئی،کیا تم علم دین کی برکتیں ترك کرو گے،" فَہَلْ اَنۡتُمۡ مُّنۡتَہُوۡنَ ﴿۹۱"[1](تو کیا تم باز آئے۔ت)

یہ وجوہ ہیں یہ اسباب ہیں،مرض کا علاج چاہنا اور سبب کا قائم رکھنا حماقت نہیں تو کیاہے،اس نے تمھیں ذلیل کردیا اس نے غیر قوموں کو تم پر ہنسوایا،اس نے اس نے اس نے جو کچھ کیا وہ اس نے،اور آنکھوں کے اندھے اب تك اس اوندھی ترقی کا رونا روئے جاتے ہیں،"ہائے قوم وائے قوم یعنی ہم تواسلام کی رسی گردن سے نکال کر آزاد ہوگئے،تم کیوں قلی بنے ہو"حالانکہ حقیقۃ یہ آزادی ہی سخت ذلت کی قیدہے جس کی زندہ مثال یہ ترکوں کا تازہ واقعہ ولا حول ولاقوۃ الا باﷲ العلی العظیم۔

اہل الرائے ان وجوہ پر نظر فرمائیں،اگر میرا خیال صحیح ہو توہر شہر وقصبہ میں جلسے کریں اور مسلمانوں کو ان چار باتوں پر قائم کردیں پھر آپ کی حالت خوبی کی طرف نہ بدلے تو شکایت کیجئے،یہ خیال نہ کیجئے کہ ایك ہمارے کئے کیا ہوتاہے ہر ایك نے یونہی سمجھا توکوئی کچھ نہ کرے گا،بلکہ ہر شخص یہی تصو رکرے کہ مجھی کو کرنا ہے،یوں ان شاء الله تعالٰی سب کرلیں گے،چند جگہ جاری تو کیجئے پھر خربوزہ کودیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتاہے،خدانے چاہا تو عام بھی ہوجائے گا،ا س وقت آپ کو ا س کی برکات نظر آئیں گی،وہی آیہ کریمہ کہ ابتداء سخن میں تلاوت ہوئی"اِنَّ اللہَ لَایُغَیِّرُ"[2]الایۃ جس طرح برے رویہ کی طرف اپنی حالت بدلنے پر تازیانے ہے یوں ہی نیك روش کی طرف  


 

 



[1] القرآن الکریم ۵ /۹۱

[2] القرآن الکریم ۱۳/ ۱۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن